قومی

Delhi Assembly Session: دہلی اسمبلی اجلاس کے تیسرے دن بھی ہنگامہ، جمنا کے پانی کو لے کر بی جے پی ایم ایل اے نے آپ کو گھیرا

Delhi Vidhan Sabha Session: دہلی اسمبلی اجلاس کے تیسرے دن بھی ہمگامہ جاری رہا۔ بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے ماحولیاتی آلودگی اور جمنا کی گندگی پر جم کرہنگامہ کیا۔ جس کے بعد اسمبلی اسپیکر رام ولاس گویل نے بی جے پی کے چار اسمبلی اراکین کو مارشلوں کے ذریعہ دہلی اسمبلی سے باہر نکلوا دیا۔موصولہ خبروں کے مطابق، بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی اراکین اسمبلی ،عآپ پر حملہ کرنےکے لئے جمنا کا گندا پانی لے کر اسمبلی کے اندر داخل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے جمنا میں آلودگی کے مدے پر تبادلہ خیال کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے اسپیکر نے مسترد کرتے ہوئے  کہا کہ وہ کسی رول کے تحت کسی بحث کی اجازت نہیں دیں گے۔حالانکہ اراکین اسمبلی نے دو بوتلوں میں جمنا کے پانی کے نمونے اسپیکر کو پیش کیے تھے۔اس پر اسپیکر نے آگاہ کیا کہ، ” اگر پانی تیزاب سے آلودہ پایا گیا تو بی جے پی کے اراکین کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔”جس کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی نے اسمبلی کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں- BK Hariprasad:کانگریس لیڈر نے کرناٹک کے اسمبلی رکن کا موازنہ طوائف سے کیا ، ہنگامہ ہونے پر مانگی معافی

اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے بولا حملہ

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کہا کہ،”جمنا کے گندے پانی کی فراہمی کی وجہ سے لوگوں کی صحت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ،”اس سے کینسر کی بیماری ہو رہی ہے۔ گردے کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ساتھ ہی یہ دیگر بیماریوں کی وجہ بھی بن رہا ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے جمنا کی صفائی کے لئے عآپ حکومت کو 2500 کروڑ روپے دیے ہیں۔”

مرکزی حکومت سے فنڈزملنے کے بعد بھی نہیں ہوئی صفائی-بی جے پی

عآپ کی مخالفت کرتے ہوئے رام ویر سنگھ بدھوڑی کی قیادت میں بی جے پی اراکین اسمبلی نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم ایل اے بوتلوں میں جمنا کا پانی بھر کر احتجاج کر رہے ہیں۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ مرکز سے فنڈز ملنے کے بعد بھی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت جمنا کی صفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اراکین اسمبلی نے ‘کیجریوال معافی مانگو’ کے نارے لگائے اور جمنا ندی کے آلودہ پانی کے ساتھ دہلی اسمبلی احاطے میں احتجاج کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

21 minutes ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

58 minutes ago

Neha Bora Controversy: نیہا بورا، عمر خالد اور بنگلہ دیش کا کیا تعلق ہے؟ احتجاج کے درمیان کیسے گھریں آئیسا کی صدر

جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر…

1 hour ago

Adani Group News: وشاکھاپٹنم میں اڈانی کا ’میگا پلان‘، ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کے بعد پوری حکمت عملی تبدیل

اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…

2 hours ago