-بھارت ایکسپریس
UP MLC By- Election 2023: ریاست میں آج (پیر) دوایم ایل سی سیٹوں پرضمنی انتخاب کے لئے لکھنؤمیں ووٹنگ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی نے صبح ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈال دیا ہے۔ اس موقع پرووٹنگ سے پہلے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج ڈبل انجن کی حکومت کسان کے لئے وقف ہے۔ کسانوں کو ایم ایس پی کا فائدہ ملا ہے۔ گنا کی قیمت کی ادائیگی ہوچکی ہے۔ چودھری صاحب کے خوابوں کو ہماری حکومت پورا کررہی ہے۔ جانکاری کے مطابق، ووٹنگ ختم ہونے کے بعد آج شام ت ک ہی نتائج آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ودھان بھون کے تلک ہال میں اسمبلی کے رکن اپنے حق رائے کا استعمال کررہے ہیں۔ ووٹنگ صبح 9 بجے شرو ہوئی ہے، جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی اورپھراس کے ایک گھنٹے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ رات 9 بجے تک ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔ دونوں خالی سیٹوں کے لئے دو الگ الگ ووٹنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
سیکورٹی کے پختہ انتظامات
واضح رہے کہ ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کے دوران ودھان بھون میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس معاملے میں کل ہی ریٹرننگ آفیسر محمد مشاہد نے میڈیا کو جانکاری دی تھی کہ ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کے دوران ودھان بھون میں مہمانوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صرف امیدوار، ان کے ایجنٹ، موجودہ اورسابق اراکین اسمبلی، موجودہ اورسابق اراکین پارلیمنٹ، صحافی اورسرکاری کام کے لئے آنے والے افسران اور ملازمین ہی داخل ہو سکیں گے۔ جبکہ ریٹرننگ افسرمحمد مشاہد نے یہ بھی بتایا کہ دونوں نشستوں کے لئے خفیہ ووٹنگ ہوگی۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…