قومی

UP Politics: یوپی میں راجیہ سبھا الیکشن ہوا دلچسپ، ایس پی کی مشکلات میں اضافہ، بی جے پی کر سکتی ہے یہ اعلان

UP Politics: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک فیصلے کی وجہ سے یوپی کے راجیہ سبھا انتخابات دلچسپ ہو گئے ہیں۔ بی جے پی نے پہلے ہی ریاست کی 10 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے سات امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ اب ایک اور نام کے اعلان کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سنجے سیٹھ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سیٹھ کی نامزدگی صبح 11 بجے کے قریب ہوگی۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی ایس پی میں اختلافات کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس سے پہلے بدھ کو یہاں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سات امیدواروں نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ جن امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں ان میں بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی، سابق مرکزی وزیر آر پی این سنگھ، پارٹی کی ریاستی یونٹ کے جنرل سکریٹری امرپال موریہ، سابق ایم پی چودھری تیجویر سنگھ، آگرہ کے سابق میئر نوین جین، سابق ایم ایل اے سادھنا سنگھ اور سابق وزیر مملکت سنگیتا بلونت بند شامل ہیں۔

اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک اور بی جے پی کے یوپی کے انتخابی انچارج بیجینت پانڈا موجود رہے۔

بی جے پی کے سات امیدوار

راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے والے سات امیدواروں میں سے آر پی این سنگھ (سینتھوار)، چودھری تیجویر سنگھ (جاٹ)، امرپال موریہ (کوئیری) اور ڈاکٹر سنگیتا بلونت (بند) پسماندہ ذاتوں سے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر سدھانشو ترویدی (برہمن)، سادھنا سنگھ (کشتریہ) اور نوین جین (جین) برادری سے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Electoral Bonds Judgment: الیکٹورل بانڈز کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ کل سنائے گا فیصلہ، جانئے کیا ہے الیکٹورل بانڈ اسکیم

یہ ہیں ایس پی کے امیدوار

بی جے پی کی حلیف اپنا دل (سونی لال) کے ایوان میں 13 ارکان ہیں جبکہ نشاد پارٹی کے چھ ارکان ہیں۔ آر ایل ڈی کے نو ارکان، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے چھ ارکان، جن ستہ دل لوک تانترک کے دو اور بی ایس پی کا ایک رکن ہے۔ چار سیٹیں خالی ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے تین امیدوار آلوک رنجن، جیا بچن اور رام جی لال سمن نے کل پرچہ نامزدگی داخل کئے تھے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔ ووٹنگ 27 فروری کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

33 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago