بین الاقوامی

PM Modi Qatar Visit: یو اے ای کے بعد پی ایم مودی قطر کے دورے پر دوحہ پہنچے، وزیر اعظم الثانی سے کئی مسائل پر کی بات چیت

PM Modi Qatar Visit: پی ایم مودی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے کے بعد قطر پہنچ گئے۔ جہاں ان کا دوحہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔ دوحہ پہنچنے کے بعد پی ایم مودی نے قطر کے وزیر اعظم الثانی سے ملاقات کی۔ جس میں تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، خزانہ جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ایم مودی بدھ کی شام ابوظہبی میں ہندو مندر کے عظیم الشان افتتاح کے بعد متحدہ عرب امارات سے قطر پہنچ گئے ہیں۔ حال ہی میں قطر میں سزائے موت کی معافی اور 8 ہندوستانیوں کے بحفاظت ہندوستان واپس آنے کی خبروں کے بعد پی ایم مودی کے اس دورے کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پی ایم مودی نے ایکس پر پوسٹ کی تصاویر

پی ایم مودی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہندوستانی تارکین وطن سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بارے میں پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ‘میں دوحہ میں خصوصی استقبال پر ہندوستانی تارکین وطن کا شکر گزار ہوں۔’

یہ بھی پڑھیں- PM Modi Visit UAE: یو اے ای کا مندر دنیا کے لیے ایک مثال، اس سرزمین نے تاریخ کا سنہری باب لکھا: پی ایم مودی

وزارت خارجہ نے شیئر کی پوسٹ

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرکے یہ معلومات دی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ “پی ایم مودی نے دارالحکومت دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ الثانی کے ساتھ کئی مسائل پر بات چیت کی۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، مالیات جیسے مسائل شامل تھے۔ دوحہ پہنچنے سے پہلے ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا استقبال قطر کے وزیر خارجہ سلطان بن سعد المراخی نے کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

11 hours ago