قومی

UP Politics: یوپی میں اسدالدین اویسی کی للکارپر بی جے پی نے کیا پلٹ وار، ڈومریا گنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے الیکشن کے نتائج سے متعلق کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: اترپردیش میں ضلع سدھارتھ نگرکے ڈومریا گنج لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی للکارپرسخت پلٹ وارکیا ہے۔ بی جے پی ایم پی جگدمبیکا پال نے اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی کے بیان پربھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جگدمبیکا پال نے کہا، ”انہوں نے مہاراجہ سہیل دیوسے منسلک سرزمین پرایک حملہ آورکی تعریف کرکے اپنی مہم شروع کی ہے۔ یہ خوشنودی کی سیاست اورہندووں اورمسلمانوں کے درمیان تقسیم اورنفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ لوگ اب ایسی چالوں کوسمجھ گئے ہیں۔ انتخابی نتائج نے یہ بارباردکھایا ہے اورعوام ایسی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی۔”

آپ کوبتا دیں کہ اسدالدین اویسی نے اتوارکے روزبہرائچ کے مٹیرا اسمبلی حلقہ میں منعقدہ ایک عوامی جلسے میں کہا، ”اگرکوئی بی جے پی کوروکنا چاہتا ہے تومجلس اتحاد المسلمین احترام اور حصہ داری کے ساتھ بات چیت کے لئے تیارہے، لیکن اب دری بچھانے کی سیاست نہیں ہوگی۔ حصہ داری اوربرابری کی لڑائی ہوگی۔” اویسی نے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوپر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا، ”آپ بنگال میں جس کی حمایت کرنے گئے تھے، کل جوکہتے تھے کہ دل میں مدینہ آنکھ میں کعبہ، وہ اب بابا کے ساتھ بیٹھ کرچائے پی رہے ہیں اورگالی آپ اویسی کو دے رہے ہیں۔”

Nisar Ahmad

Recent Posts

Unctad Warning: کیا مغربی ایشیا کی جنگ کی تپش سے جھلسے گی دنیا؟ اقوام متحدہ نے توانائی بحران پر دی بڑی وارننگ

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…

59 minutes ago

Manipur Violence: منی پور میں پھر بھڑکا تشدد، 9 افراد کی موت سے کشیدگی میں اضافہ، وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی امن کی اپیل

بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار…

1 hour ago

Congress Controversy: کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہنگامہ، اجے رائے اور ممتا چودھری کے حامیوں میں تصادم، جوتے لے کر کیا احتجاج

لکھنؤ میں کانگریس کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب پارٹی لیڈروں اور…

1 hour ago