انٹرٹینمنٹ

Sanchita Ugale Died: کم کم بھاگیہ کی اداکارہ سنچیتا اُگلے  نے کی خودکشی، شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر

نئی دہلی :ٹی وی انڈسٹری سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ مشہور اداکارہ سنچیتا اُگلے، جو مقبول ٹی وی سیریل “کم کم بھاگیہ” میں دیا ٹنڈن کے کردار سے شہرت حاصل کر چکی تھیں، مبینہ طور پر 14 جون کو ممبئی میں انتقال کر گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ اداکارہ سنچیتا نے 14 جون کی شام 7:00 سے 7:30 کے درمیان اپنے بیڈ روم میں اکیلی تھیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر ساڑھی کی مدد سے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دی۔ ابتدائی تفتیش میں جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ  برآمد نہیں ہوا۔اخول پولیس اسٹیشن نے ان کے والد مچندر اُگلے کی شکایت پر ایکسیڈنٹل ڈیتھ رپورٹ(اے ڈی آر) درج کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سنچیتا اُگلے کی موت کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہو سکیں اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر ایسی کیا وجوہات تھیں جنہوں نے ایک بظاہر خوش مزاج اور کامیاب اداکارہ کو اتنا بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

سنچیتا اُگلے نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد مقبول ٹی وی سیریلز میں کام کیا، جن میں “ساجن گھر”، “کم کم بھاگیہ”، “واگلے کی دنیا” اور “دل والی دلہنیا لے جائے گی” شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ  ہے کہ  انہیں سب سے زیادہ شہرت “کم کم بھاگیہ” میں دیا ٹنڈن کے کردار سے ملی، جس نے ان کے اداکاری کے سفر کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، ۔ٹی وی کے علاوہ سنچیتا فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی تھیں۔ انہوں نے وکی کوشل کی تاریخی فلم “چھاوا” میں تارا رانی کے کردار کو نبھایا تھا۔ اس کے علاوہ وہ “سائلنس 2: دی نائٹ آؤل بار شوٹ آؤٹ” جیسے پروجیکٹس میں بھی نظر آئیں، جہاں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔سنچیتا کی موت کے بعد ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ بھی خاصی زیرِ بحث ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی موت سے تقریباً 19 گھنٹے قبل ایک ریِل ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ خوشگوار موڈ میں مسکراتی اور لطف اندوز ہوتی نظر آ رہی تھیں۔ ویڈیو میں ان کے چہرے پر کسی پریشانی کے آثار دکھائی نہیں دیتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں کو مزید حیران کر دیا ہے۔

انسٹاگرام پر سنچیتا اُگلے کے تقریباً 1 لاکھ 39 ہزار فالوورز تھے۔ ان کا سوشل میڈیا پروفائل دیکھ کر یہی محسوس ہوتا تھا کہ وہ زندگی سے بھرپور، مثبت سوچ رکھنے والی اور خوش مزاج شخصیت کی مالک تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی اچانک موت نے سب کو حیرت اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر مداح اور شوبز شخصیات سنچیتا اُگلے کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان کی یاد میں تعزیتی پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔ اداکارہ کے انتقال سے ان کے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں، جب کہ انڈسٹری نے ایک باصلاحیت اور ابھرتا ہوا چہرہ کھو دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago