قومی

UP Politics: اکھلیش یادو کے فیصلے نے بی جے پی کو مشکل میں ڈالا، سماجوادی پارٹی کے صدر کے دعوے سے رہ جائیں گے حیران

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے تین اراکین اسمبلی (ابھے سنگھ، راکیش پرتاپ سنگھ اور منوج پانڈے) کوپارٹی سے باہر کئے جانے کے بعد پہلی ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تکنینی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے۔ اب وزیر بنیں۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اس میں تکنیکی رکاوٹیں آرہی تھیں۔ وہ وزیر نہیں بن پا رہے تھے۔ ان کو یہ کہہ کرٹالا جا رہا تھا کہ ابھی آپ سماجوادی پارٹی میں ہیں۔ اگرآپ وزیربنیں گے توآپ کواپنی رکنیت چھوڑنی پڑے گی اور الیکشن دوبارہ ہوں گے۔ وزیرنہیں بن پا رہے تھے، تو میں ان کی تکنیکی وجوہات کوختم کیا ہے۔ اب آپ پوچھیں گے کہ تین نکالے اور کیوں نہیں نکالے؟ وزیر سب کو بننا تھا، سب کو یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ یہ تین وزیر بن جائیں تو باقی لوگوں کو بھی ہٹا دیں گے۔ بی جے پی کی ذمہ داری ہے کہ ان سب کو وزیربنائے۔ تو ہم سب نے طے کرکے وزیربننے کے لئے ان کو پارٹی سے نکالا ہے۔ اب بی جے پی کی ذمہ داری ہے کہ ان لوگوں کو وزیر بنائے تو باقی لوگوں کو بھی ہم ہٹا دیں تو وہ بھی وزیر بن جائیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پر تنقید کی

اس دوران سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سیٹھ پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں کو کتنا پیکیج ملا یہ اس پرتو میں تبادلہ خیال نہیں کرنا چاہتا۔ کسی کے نام میں ہی پیکیج ہو تو سوچو کتنا پیکیج دے گا… سیٹھ… جو سیٹھ ہے، اس پرکچھ بھی ہوسکتی ہے۔

اکھلیش یادو نے اپنے اس بیان سے بی جے پی کو پھنسانے کی کوشش ہے۔ وہ بی جے پی پر یہ دباؤ بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ اب باغیوں سے کیا اپنا ‘وعدہ’ نبھائے۔ واضح رہے کہ سال 2024 میں فروری میں شروع ہوئے راجیہ سبھا الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے سات اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کی تھی۔ تقریباً 15 ماہ بعد سماجوادی پارٹی نے اس پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے تین کو باہرکا راستہ دکھایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

27 minutes ago

EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں

اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…

58 minutes ago