قومی

PM Modi praises Chirag Paswan’s article: ہندوستان کے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں ہوئی تبدیلیوں پر چراغ پاسوان نے لکھا مضمون، پی ایم مودی نے کی تعریف

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں تبدیلیوں پر مرکزی وزیر چراغ پاسوان کے مضمون کی تعریف کی ہے۔ چراغ پاسوان خود حکومت ہند میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر ہیں۔ انہوں نے اپنے محکمے میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک طویل مضمون لکھا۔ اس کے لیے پی ایم مودی نے ان کی تعریف کی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ‘X’ پر لکھا، ’’مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستان کے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں ہونے والی اہم تبدیلیوں پر روشنی ڈالی ہے، جس میں دیہی صنعت کاروں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک متحرک نقطہ نظر اپنایا گیا ہے۔‘‘ پی ایم مودی نے یہ جواب چراغ پاسوان کے پوسٹ پر دیا ہے۔

 

اس سے قبل چراغ پاسوان نے اپنا مضمون سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان کے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر نے ایک تبدیلی کا سفر شروع کیا ہے، جس نے ہمارے دیہی ہیروز کو بااختیار بنایا ہے اور اقتصادی ترقی کو تیز کیا ہے۔ مجھے یہ مضمون لکھتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے، جس میں ترقی اور صلاحیت کی اس متاثر کن کہانی کو دکھایا گیا ہے۔‘‘

چراغ نے اپنے مضمون میں گیانش کمار مشرا کا کیا ذکر 

چراغ پاسوان نے اپنے مضمون میں بہار کے ایک کاروباری گیانش کمار مشرا کا ذکر کیا۔ مرکزی وزیر نے مضمون میں لکھا، ’’بہار کے مدھوبنی کے مکھانہ پٹی میں ایک پرسکون انقلاب چل رہا ہے۔ نوجوان کاروباری گیانش کمار مشرا نے روایتی فصل ’فاکس نٹ (مکھانہ)‘ کو مزیدار اسنیکس کے قومی سطح پر تسلیم شدہ برانڈ میں تبدیل کر دیا ہے۔ پردھان منتری مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز فارملائزیشن اسکیم کے تعاون سے، انہوں نے ایک فروغ پزیر فوڈ انٹرپرائز بنایا ہے جو اب امریکہ اور کینیڈا کو برآمد کرتا ہے۔‘‘

 حکومت کی طرف سے چلائی جارہی بڑی اسکیموں کا ذکر

انہوں نے فوڈ پروسیسنگ کے لئے حکومت کی طرف سے چلائی جارہی بڑی اسکیموں کا ذکر کیا، جن میں پردھان منتری کسان سمپدا اور پی ایم ایف ایم ای اسکیمیں شامل ہیں۔ چراغ پاسوان نے اپنے مضمون میں لکھا، ’’کشمیر سے لے کر انڈمان نیکوبار جزائر تک، مائیکرو انٹرپرینیور رسمی طریقہ اختیار کر کے نئی منڈیوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ ایک ڈھانچہ جاتی تبدیلی ہو رہی ہے، جو دیہی ہندوستان کی طاقت کو قومی ترقی کی رفتار کے ساتھ جوڑ رہی ہے۔‘‘

 پی اہم کی قیادت میں ہندوستان نے طے کیا تبدیلی کا سفر

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے تبدیلی کا سفر طے کیا ہے۔ کاروبار کرنے میں آسانی بڑھانے کے لیے کی گئی اصلاحات کی وجہ سے آج صنعتوں کو زیادہ خود مختاری اور پالیسی کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اس جامع تبدیلی کے درمیان، فوڈ پروسیسنگ کا شعبہ جامع ترقی، زرعی صنعتی انضمام اور عالمی شرکت کے ایک موثر ذریعہ کے طور پر ابھرا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

58 minutes ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

1 hour ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

2 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

2 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

2 hours ago