مہاراشٹر اور گجرات میں جاری موسلا دھار بارش نے عام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ ممبئی، سورت اور رائے گڑھ میں شدید بارش کے باعث نہ صرف سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے بلکہ آمد و رفت میں بھی زبردست رکاوٹیں آ رہی ہیں۔
سڑکوں کی حالت تالاب جیسی، ہرطرف پانی ہی پانی
سورت میں مسلسل دو دنوں سے ہو رہی بارش نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔ پونا پروت گام، ورچھا، کپودرا، کٹار گام، وید روڈ اور جہانگیر پورہ جیسے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب لوگوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔ سڑکیں پانی سے لبریز ہو چکی ہیں اور ان کی حالت کسی تالاب جیسی ہو گئی ہے۔ بارڈولی کے آشا پوری مندر کے آس پاس بھی پانی بھر گیا ہے، جس سے مقامی لوگوں کی زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔
سفر کرنا ہوا مشکل، آمدورفت پوری طرح متاثر
دیپ نگر میں کئی گھروں اور دکانوں میں پانی گھس گیا ہے۔ گجرات کے تاپی ضلع میں منگل کی صبح سے جاری موسلا دھار بارش نے ویارا، والود، باجی پورہ اور سونگڑھ جیسے علاقوں کو متاثر کیا ہے۔ والود کے قریب کلماکوی اور وانسکوی-ماڈی کے بیچ نالے کا پانی سڑک پر آ گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو سفر میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کے باعث الرٹ
دوسری طرف ممبئی میں بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ہائی ٹائیڈ کے خدشے کے تحت شہری انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اپنائی ہیں۔
سبب کنڈلکا ندی کا پانی خطرے کے نشان کے اوپر
ادھر، مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں بھی بارش نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی بارش کے سبب کنڈلکا ندی کا پانی خطرے کے نشان کو پار کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اُنی بند کے دو دروازے کھول دیے گئے ہیں، جس سے ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے۔ حفاظتی نقطہ نظر سے کنڈلکا ندی پر بنا پرانا اور کم اونچائی والا پل آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی اپیل
پولیس اور مقامی تحصیل انتظامیہ پوری مستعدی سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…
’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…