قومی

UP Noida Crime Police arrested tire thieves: لگژری کار سے آکرکرتے تھے گاڑیوں کے ٹائر چوری، نوئیڈا پولیس نے کرلیا گرفتار

نوئیڈا: لگژری گاڑیوں سے آکرکاروں کے ٹائرچوری کرنے والے بدمعاشوں کوسیکٹر-39 پولیس نے گرفتارکیا ہے۔ پولیس نے محمد ذیشان اورعمران نامی چوری کرنے والوں کوگرفتارکیا ہے۔ ملزمین کے قبضے سے 4 ٹائرمع الوئے وہیل ہونڈا سٹی، 4 ٹائرمع الوئے وہیل آئی-20، 4 ٹائرمع الوئے وہیل کریٹا، 4 ٹائرمع الوئے وہیل ورنا اور3 ٹائرمع الوئے وہیل کیا سیلٹاس کاربرآمد ہوئے ہیں۔ برآمد ٹائرسے متعلق جانچ اورتفتیش کی جارہی ہے۔

پوچھ گچھ میں سامنے آیا ہے کہ گینگ صرف کارکے ٹائرہی چوری کررہا تھا۔ بدمعاشوں نے پولیس کوبتایا کہ ٹائربیچنا آسان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لگژری کارکے ٹائرمہنگے فروخت ہوتے ہیں۔ اے سی پی فرسٹ نوئیڈا پروین کمارنے بتایا کہ جمعرات کی رات ششی چوک کٹ پرپولیس کی ٹیم چیکنگ کررہی تھی۔ اس دوران ایک کریٹا کارآئی۔ پولیس نے اسے چیکنگ کے لئے رکنے کے لئے کہا تووہ وہاں سے بھاگنے لگے۔ پیچھا کرنے پربدمعاش سیکٹر-42 کے جنگلوں کی طرف چلے گئے۔ وہاں انہوں نے کارکوچھوڑدیا اوربھاگنے لگے۔ اس درمیان انہوں نے پولیس پرفائرنگ کی۔ اس میں ٹیم بال بال بچی۔ جوابی کارروائی میں ایک بدمعاش کوگولی لگی۔

گرفتارکرنے والی ٹیم میں کون تھا شامل

ٹائرچوری کرنے والوں کوگرفتارکرنے والی ٹیم میں سچن تومر، تھانہ سیکٹر-39، گوتم بدھ نگر، پرویش چودھری، تھانہ سیکٹر-39، گوتم بدھ نگر، آشیش ماوی، تھانہ سیکٹر-39، گوتم بدھ نگر، روہت تھانہ سیکٹر-39، گوتم بدھ نگر، شمشاد، تھانہ سیکٹر-39، گوتم بدھ نگر، سچن بالیان، تھانہ سیکٹر-39، گوتم بدھ نگر  شامل ہیں۔

محمد ذیشان اورعمران کی ہوئی گرفتاری

پولیس نے جن ملزمین کو گرفتاران کے نام محمد ذیشان ولد محمد صادق اورعمران ولد عبدالصمد ہیں۔ محمد ذیشان مین بازار، سیتا رام کالی مسجد، ترکمان گیٹ، تھانہ کملا مارکیٹ دہلی کا باشندہ ہے اوراس کی عمرتقریباً 36 سال ہے۔  وہیں عمران کی عمرتقریباً 34 سال ہے۔ وہ ایل جے ایف-8، ٹاوراے پام آشیانہ، تھانہ بسرکھ، سیکٹر-1، گریٹرنوئیڈا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آرنمبر142/25  دفعہ 303(2)/317(4)/317(5) بی این ایس تھانہ سیکٹر-39، نوئیڈا کمشنریٹ گوتم بدھ نگرمیں درج کیا ہے۔

ہردن 3-2 کارکے ٹائرکرتے ہیں چوری

پوچھ گچھ میں ملزمین نے پولیس کوبتایا کہ وہ لگژری کارسے نکلنے کے بعد گھروں کے باہرپارک ہوئی کارکے ٹائرچوری کرتے ہیں۔ کچھ ہی منٹ میں گاڑی کے سبھی ٹائرچوری کرلیتے ہیں۔ یہ بدمعاش این سی آرمیں الگ الگ لوکیشن پر3-2 واردات کرتے ہیں۔ پولیس جانچ میں سامنے آیا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں انہوں نے 15-10 واردات کوانجام دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Environmental Warriors 4.0: کشن پور میں انوائرمنٹل واریرز4.0 پروگرام، سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ ہوں گے مہمان خصوصی

انوائرمنٹل واریرز کی ٹیم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جنگلات اور جنگلی حیات…

6 hours ago

Pahalgam Attack: پہلگام حملے پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا- پی ایم مودی کی قیادت میں سوچ سمجھ کر لیے جائیں گے فیصلے

مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں…

7 hours ago

Mandsaur Accident: مدھیہ پردیش کے مندسور میں بڑا حادثہ، 11 لوگوں کی گئی جان، چار کی حالت تشویشناک

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے…

7 hours ago