بین الاقوامی

Israel Attacks Hezbollah: غزہ کے بعد اب لبنان پراسرائیل نے خطرناک بمباری، جھوٹے الزام لگاکرکیا شدید حملہ

Israel Attacks Hezbollah: اسرائیل مسلسل غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ غزہ میں حملے کے بعد اسرائیل نے آج لبنان میں کئی مقامات پرزبردست بمباری کی ہے، جس میں کم ازکم ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ اسرائیل نے حملے سے پہلے وارننگ دی تھی۔ لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے ملک کے جنوب میں فوجی کارروائیوں کے دوبارہ آغازسے خبردارکیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، “تمام حفاظتی اورفوجی اقدامات ہونے چاہئیں تاکہ یہ ظاہرہوکہ جنگ اورامن کے معاملات کا فیصلہ لبنان کرتا ہے۔”

حملے کے بعد اسرائیل نے کیا کہا؟

حملے کے بعد اسرائیل نے کہا کہ حزب اللہ نے آج یعنی 22 مارچ کواسرائیلی فوجی ٹھکانوں پرراکٹ حملہ کیا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لئے اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ لبنان کے ٹھکانوں سے اسرائیل پر یہ پہلا حملہ تھا۔

 بنجامن نیتن یاہونے کیا کہا؟

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے کہا ہے کہ انہوں نے فوج کولبنان میں درجنوں ‘دہشت گردانہ ٹھکانوں’ پرزوردارحملے کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ دوسری طرف، لبنان کی سرکاری نیوزایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے لبنان کی طرف سے داغے گئے تین راکٹوں کوناکام کردیا ہے۔ اس حملے میں کسی کے جانی نقصان ہونے کی خبرنہیں ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ قبل ازیں اس نے سرحد کے تقریباً چھے کلومیٹر(چارمیل) شمال میں ایک لبنانی ضلع سے داغے گئے تین راکٹ روک دیئے تھے۔ نومبرمیں امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ دوسرا سرحد پارحملہ تھا۔ اسرائیل کے فوجی ریڈیونے کہا کہ فوج توپ خانے سے جوابی فائرکررہی تھی۔ لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان کے دوقصبات کونشانہ بنایا اورسرحد کے قریب تین دیگرقصبات پرفضائی حملے کئے۔

لبنان میں ہزاروں افراد ہلاک

حزب اللہ نے باضابطہ طور پراسرائیل پرآج ہوئے راکٹ حملے سے اپنے تعلقات سے انکارکیا ہے۔ لبنانی گروپ نے ایک بیان جاری کرکے جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملوں کی سیریزمیں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے سے انکارکیا ہے۔ اس کے باوجود اسرائیل نے لبنان پرخطرناک ہوائی حملے کئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اسرائیل کئی بارلبنان میں ہوائی حملے کئے ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبرکے ماہ میں اسرائیل نے خطرناک ہوائی حملے کئے تھے، جس میں کم ازکم 8 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

3 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

4 hours ago