قومی

UP Politics: ڈبل انجن کے راج میں ’ڈبل سانڈ‘ کی لڑائی- اکھلیش یادو نے ویڈیو شیئر کرکے بی جے پی پر کی تنقید

UP Politics: اترپردیش میں آوارہ جانوروں سے متعلق مسلسل یوگی حکومت پر تنقید کر رہے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر طنزکیا ہے۔ یوپی کے سابق وزیراعلیٰ نے ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا، ’ڈبل انجن کے راج میں ’ڈبل سانڈ‘ کی لڑائی۔‘ دراصل اس ویڈیو میں دو سانڈ بیچ سڑک پر لڑتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ ایک بس کھڑی ہے اور اسی کے سامنے دو سانڈ لڑ رہے ہیں۔

اکھلیش یادو نے شیئر کیا ویڈیو

ٹوئٹر پر اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے لکھا ہے، ’ڈبل انجن کے راج میں ’ڈبل سانڈ‘ کی لڑائی، جیسے بھاجپائی کھٹ پٹ کھل کرسڑک پرآئی۔‘ بجٹ سیشن کے دوران اسمبلی میں بھی اکھلیش یادو نے آوازاٹھائی تھی اورآوارہ جانوری سے ہونے والے حادثات اورخراب ہو رہی کسانوں کی فصلوں کی پریشانیوں سے متعلق کئی سوال یوپی حکومت پر داغے تھے۔ اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ 2023 آگیا، لیکن بی جے پی کے لئے 2022 ہی رہے گا کیونکہ کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی، نیل گائے آج بھی نقصان کر رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک کے وزیراعظم نے کہا تھا، سڑک پرکھلے گھومنے والے جانوروں کو نجات دلا دیں گے، مجھے لگ رہا ہے، دہلی-لکھنؤ والوں میں تال میل نہیں بیٹھ رہا ہے۔ وہیں حال ہی میں یوگی حکومت نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے یوپی میں آوارہ جانوروں سے ہونے والی اموات سے متعلق معاوضہ رقم میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

یوپی حکومت کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے یہ حکم

یوپی حکومت کے ذریعہ نیل گائے، سانڈ یا آوارہ جانور کے ذریعہ ٹکرمارکر زخمی کردینے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے پر یوگی حکومت نے 16 ہزارکا معاوضہ طے کیا ہے۔ یوپی الیکشن 2022 کے دوران بھی یہ موضوع زوروشور سے اٹھا تھا اور تب پورا اپوزیشن اس موضوع پر یوگی حکومت کو گھیرنے میں مصروف تھا۔ وہیں ایک بارپھراکھلیش یادو نے 2024 لوک سبھا الیکشن سے پہلے اس موضوع کو اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

۔بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

6 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

7 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

7 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

8 hours ago