قومی

UP Madrasas News: یوپی-نیپال سرحد سے متصل مدارس پر پھر یوگی حکومت کی نظر، فنڈنگ ذرائع کی ہوگی جانچ

Yogi Government on Madrasas: اترپردیش کے تمام حصوں میں مدارس کا سروے پورا ہونے کی دہلیز پر ہے۔ وہیں یوپی-نیپال بارڈر سے متصل مدارس سے متعلق حکومت نے ایک فیصلہ لیا ہے۔ زکوۃ سے متعلق ان مدارس کی جانچ کی جائے گی۔ اس معاملے میں پولیس محکمہ کا بھی تعاون لیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرحدی علاقے میں واقع مدارس کی اب از سر نو جانچ کرائی جائے گی اور ان کے فنڈ کا پتہ لگایا جائے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یوپی حکومت نے ضلع کے افسران کو مدارس کے فنڈنگ کے ذرائع کی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان مدارس نے خود کو چلانے کے لئے ملنے والے زکوۃ (عطیہ کی رقم) کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بتایا تھا۔ الزام ہے کہ مدارس کےذمہ داران اس بات کی پختہ جانکاری نہیں دے پائے ہیں کہ انہیں زکوۃ کہاں سے ملتا ہے۔ اسی کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ ان مدارس میں آنے والی آمدنی کی طرف پھر سے جانچ کیا جائے گا۔

دیکھیں کیا بولے اقلیتی امور کے وزیر

اقلیتی امور کے ریاستی وزیر دھرم پال سنگھ نے بتایا کہ جن بھی مدارس میں غیر قانونی سرگرمیاں پائی جائیں گی، جو کہ ملک کے لئے یا بچوں کے مستقبل کے لئے خطرناک ہیں، ان پر کارروائی کی جائے گی۔ ضرورت پڑی تو بند بھی کردیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیپال سرحد پر ایسے مدارس ہیں، جو اپنے ڈونیشن گروپ کا نام نہیں بتا رہے ہیں۔ ایسے مدارس کی جانچ کرلی گئی ہے۔ انہوں نے مانا کہ سروے ٹیموں نے جائزہ کے دوران پایا کہ ان علاقوں میں رہنے والے مقامی لوگ غریب ہیں اور مدارس کو کوئی مالی مدد فراہم کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

یوگی حکومت کے وزیر نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان مدارس کو باہر سے پیسہ مل رہا ہے، کوئی باہر سے انہیں فنڈ کیوں دے گا؟ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے بچوں کا غلط استعمال ہو۔ اس کے امکان ہیں اور اس لئے اس بات پر دھیان دیا جا رہا ہے اور ان کے رقم کے ذرائع کی پھر سے جانچ کی جا رہی ہے۔’

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی اترپردیش حکومت نے مدارس کا سروے کرایا تھا، جس میں سے پوری ریاست یں تقریباً 8500  مدارس غیرقانونی ملے تھے۔ سب سے زیادہ بغیر منظوری کے چلنے والے مدارس مرادآباد میں ملے تھے۔ ان کی تعداد 550 ہے۔ اس کے بعد سدھارتھ نگر ہے، جہاں 525 مدارس بغیر منظوری کے چل رہے ہیں۔ بہرائچ 500 کی تعداد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بہرائچ اور سدھارتھ نگر ضلع نیپال سرحدسے متصل ہے۔

۔بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

2 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

3 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

4 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

5 hours ago