قومی

Madhya Pradesh News: شیوراج سنگھ چوہان نے کہا- خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے ریاست میں برپا ہو رہا ہے سماجی انقلاب

Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سماجی انقلاب برپا ہو رہا ہے۔ ‘مکھیہ منتری کنیا ویواہ یوجنا’ (وزیراعلیٰ  کے ذریعہ چلائی جا رہی لڑکیوں کی شادی اسکیم)، لاڈلی لکشمی یوجنا، مقامی الیکشن میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن، پولیس بھرتی میں ریزرویشن، روزی روٹی مشن اورسنبل جیسی اسکیمیں کامیابی کے ساتھ نافذ کی جارہی ہیں۔ اب لاڈلی بہنا یوجنا شروع کی گئی ہے، جن سے نہ صرف خواتین کی مکمل ترقی ہوگی، لیکن معاشرے میں ان کی عزت اور خود اعتمادی بھی بڑھے گی۔

وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان آج بالاگھاٹ ضلع کے لانجی میں لاڈلی بہنا سمیلن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بہنوں کومختلف اسکیموں کے تحت وظائف تقسیم کئے۔ شروع میں وزیر اعلیٰ چوہان نے کنیا پوجن کیا اورگلہائے عقیدت پیش کرکے بہنوں کا استقبال کیا۔ بہنوں نے وزیراعلیٰ کو راکھی پیش کی۔ وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے قومی دیہی روزی روٹی مشن میں دیدی کیفے چلانے والی بہن انجلی چورے کو 10 لاکھ روپئے کا چیک سونپا۔

بہن-بیٹیوں کی شادی کی فکرنہ کریں، شیوراج ماما کرائیں گے شادی

  شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد بہنوں کی فلاح و بہبود ہے۔ بہنوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ ہو تو بھائی کی زندگی کامیاب ہوتی ہے۔ مدھیہ پردیش میں خواتین کی عزت سب سے زیادہ ہے۔ بہنیں کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کرتیں، آپ کا بھائی ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔ بہن-بیٹیوں کی شادی کی فکر نہ کرو، شیوراج ماما ان کی شادی کرائے گا۔

 وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے سے پہلے میں اور میری بیوی مل کرغریب بیٹیوں کی شادی ایک ساتھ کرواتے تھے۔ جب میں وزیراعلیٰ بنا تو میں نے سب سے پہلے’مکھیہ منتری کنیا ویواہ یوجنا’ (وزیراعلیٰ  کے ذریعہ چلائی جا رہی لڑکیوں کی شادی اسکیم) شروع کیا۔ پچھلی حکومت نے اس سکیم کا فائدہ کسی کو نہیں دیا۔ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت بیٹیوں کو 50,000 روپئے کا چیک بیٹیوں کواور 6,000 روپئے کا چیک آرگنائزنگ باڈی کو دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بیٹیوں کو لعنت کے بجائے وردان بنا دیا گیا ہے۔ لاڈلی لکشمی یوجنا میں بچی کے پیدا ہوتے ہی اس کے نام 30 ہزار روپئے جمع کرائے جاتے ہیں، تاکہ اسے پڑھائی وغیرہ کے لئے وقتاً فوقتاً فنڈ مل سکے۔ آج مدھیہ پردیش میں 44 لاکھ 50 ہزارلاڈلی لکشمی بیٹیاں ہیں۔ بیٹیوں کی تعلیم اوراعلیٰ تعلیم کی فیس بھی ماما ادا کرتا ہے۔

پنچایتوں میں بہنیں کر رہی ہیں نمائندگی 
وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ آج بڑی تعداد میں بہنیں پنچایتوں میں نمائندگی کر رہی ہیں۔ ان کوسیاسی مضبوطی ملی ہے۔ مدھیہ پردیش میں پنچایتوں میں 50 فیصد سیٹیں بہنوں کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ پولیس بھرتی میں بھی بہنوں کو ریزرویشن دیا جا رہا ہے۔ دیہی اورشہری معاشی مشن کے ذریعہ خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس بنائے جاتے ہیں اورانہیں مختلف سرگرمیوں کے لئے مالی اوردیگرمدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے وہ معاشی اورسماجی طور پر بااختیارہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

۔بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Sheikh Hasina Extradition: کیا شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجے گا بھارت؟ جانئے اپیل پر کیا دیا جواب

شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…

10 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد ٹھنڈ نے بڑھائی پریشانی، ڈل جھیل برف میں ہوئی تبدیل

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…

32 minutes ago

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

2 hours ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

2 hours ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

3 hours ago