قومی

Opening Ceremony of Historic Shooting World Cup in Madhya Pradesh: تاریخی شوٹنگ عالمی کپ کے شاندار افتتاحی تقریب کے لئے بھوپال تیار

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال ایک تاریخی شوٹنگ ورلڈ کپ کے شاندارافتتاح کے لئے تیار ہے، جو ہندوستان میں نئی ​​دہلی سے باہرمنعقد ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، کشابھاؤ ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹرمیں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) کے صدر لوسیانو راسی مہمان اعزازی ہوں گے۔ کھیل اورنوجوان امور کے وزیریشودھرا راجے سندھیا، رنندرسنگھ، صدرنیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آراے آئی)، چیف منسٹر مدھیہ پردیش نئے فائنل ہال کا ورچوئلی طور پرافتتاح کریں گے۔

فائنل ہال کے افتتاح کے علاوہ افتتاحی تقریب میں حلف برداری کی تقریب کے ساتھ ملاکھمب کی پرفارمنس بھی ہوگی۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ آئی ایس ایس ایف کے صدر اوران کی اہلیہ لورا روسی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل/پستول
بھوپال میں 30 ممالک کے تقریباً 200 شوٹرحصہ لے رہے ہیں۔ حصہ لینے والے نمایاں ناموں میں مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں دفاعی اولمپک چیمپئن جین کوئیکم پوئکس، ایونٹ میں ریواولمپک چیمپئن جرمنی کے کرسچن رٹزاورخواتین کی ایئررائفل کی عالمی چمپئن امریکہ کی ایلیسن میری ویز سمیت دیگر شامل ہوں گے۔ مردوں کی 10 میٹرایئررائفل میں ہندوستان کے موجودہ عالمی چیمپئن، رودرکش پاٹل بھی ایکشن میں نظرآئیں گے، ساتھ ہی دو موجودہ ایئرپسٹل کے عالمی چمپئن، چین کے لیوجنیاؤاورلوکائیمن بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

ایم پی میں غیر رسمی ٹریننگ
ہندوستان کے علاوہ امریکہ، چین، جرمنی، ڈنمارک، مالدیپ، میکسیکو، چینی تائپے، رومانیہ، ڈنمارک اور سعودی عرب جیسے ممالک کے ساتھ شوٹنگ اکیڈمی رینج میں ٹریننگ حاصل کی۔ چیمپئن شپ کا آغاز 22 مارچ 2023 کو ہوگا جس کے پہلے دن مردوں اور خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل کے فائنل شیڈول ہیں۔ ہندوستان اور چین نے بالترتیب 37 نشانے بازوں کے ساتھ سب سے بڑے دستے میدان میں اتارے ہیں۔ ہندوستان کے لیے، 22 نشانے بازوں کا مقصد میڈل کے لئے ہوگا۔ جبکہ دیگر صرف رینکنگ پوائنٹس کے لئے کھیلیں گے۔ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل/پستول بھوپال میں مسلسل پانچ مسابقتی دنوں میں کل 10 فائنلز، تمام اولمپک ایونٹس ہوں گے۔

پہلی بار ہندوستان پہنچےآئی ایس ایس ایف کے صدر 
آئی ایس ایس ایف کے صدرلوسیانو راسی اوران کی اہلیہ لورا راسی پیرکے روز بھوپال پہنچے۔ بھوپال ایئر پورٹ پروزیرکھیل اورنوجوان اموریشودھرا راجے سندھیا نے گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ راسی نے کہا کہ ہندوستان ہر میدان میں ابھرتا ہوا ملک ہے۔ بھارت نے کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ وزیر کھیل یشودھرا راجے سندھیا نے کہا کہ ورلڈ کپ کا انعقاد ہمارے لئے نہ صرف فخر کی بات ہے بلکہ اس ایونٹ کے بعد ہمارے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا اور ہم مستقبل میں اس طرح کی بین الاقوامی چمپئن شپ منعقد کرنے کے قابل ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی ایس ایس ایف کے صدر پہلی بار ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

این آراے آئی کے صدر رنندر سنگھ بھی پیرکے روز بھوپال پہنچے۔ سنگھ نے کہا کہ یہ واقعی ملک کے لئے ایک تاریخی موقع ہے۔ بھوپال میں رینج واقعی عالمی معیارکا ہے۔ اس کھیل کو ملک میں مزید فروغ دینے کے لئے ضروری تھا کہ اس طرح کے بین الاقوامی مقابلوں کو مختلف حصوں میں لے جایا جائے اوربھوپال نے اس کا راستہ دکھایا ہے۔ ہم ایک یادگار ورلڈ کپ کے منتظر ہیں۔”

۔بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

9 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

9 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

10 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

10 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

10 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

11 hours ago