قومی

یوپی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی کے مسلمانوں سے کیوں کی یہ اپیل؟ ہندوؤں سے سیکھنے کی دی ہدایت

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑکوں پرنماز ادا کرنے کے خلاف مسلمانوں کے ذریعہ دی گئی وارننگ کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پرنمازادا کرنے کے خلاف مسلمانوں کو انتظامیہ کی طرف سے دی گئی وارننگ کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکیں نقل وحمل کے لئے ہوتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ہندوؤں سے مذہبی مذہبی نظم و ضبط سیکھیں، جو مہاکمبھ میلے میں شامل ہوئے، لیکن اس دوران جرائم، توڑ پھوڑ یا استحصال کا کوئی حادثہ نہیں ہوا۔

میرٹھ میں سڑکوں پرنماز ادا کرنے کے خلاف ان کی انتظامیہ کے ذریعہ دی گئی وارننگ پراٹھے تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پروزیراعلیٰ نے حکومت کے اس اقدام کا پرزوردفاع کیا اورکہا کہ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ”سڑک چلنے کے لئے ہوتی ہیں اورجو لوگ (اس فیصلے کے خلاف) بول رہے ہیں، انہیں ہندوؤں سے نظم ونسق سیکھنا چاہئے۔ کل 66 کروڑ لوگ پریاگ راج میں آئے۔ کہیں کوئی لوٹ پاٹ نہیں، کہیں کوئی آگ زنی نہیں، کہیں کوئی چھیڑخانی نہیں، کہیں کوئی توڑپھوڑنہیں، کہیں کوئی اغوا نہیں، یہ ہوتا ہے نظم ونسق… یہ ہے مذہبی نظم ونسق… اگرآپ کوسہولت چاہئے تواس نظم ونسق کو بھی ماننا سیکھئے۔”

وزیراعلیٰ نے ان تنقیدوں کو مسترد کردیا

یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندتوا سے متعلق اپنے شدت پسند نظریات کی وجہ سے بی جے پی کے سب سے مقبول لیڈران میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف بھید بھاؤ سے متعلق تنقیدوں کو بھی خارج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی آبادی میں مسلمانوں کی تعداد 20 فیصد ہے، لیکن سرکاری فلاح وبہبود کی اسکیموں کے مستفضین میں ان کی حصہ داری 35 سے 40 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو بھید بھاؤ میں یقین کرتے ہیں اور نہ ہی خوشنودی کی سیاست میں۔ یوپی کے وزیراعلیٰ نے کہا ”ہم خوشنودی سے اپنے آپ کو ہمیشہ الگ رکھتے ہیں اوراس پرضرورت مند کو، جوہندوستان کا شہری ہے، اقتدارکی ہر سہولت کا فائدہ ملنا چاہئے۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi: وزیر اعظم مودی نے ظاہر کیا رام سیتو اور سوریہ تلک کے ساتھ اپنا روحانی تعلق، سوشل میڈیا پر شیئر کی دل کی بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا کے سرکاری دورے سے ہندوستان واپس آتے ہوئے…

45 minutes ago

IPL 2025: دھونی کو بہت پہلے ہی کھیلنا چھوڑ دینا چاہیے تھا: راشد لطیف

پاکستانی کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں نہ کھیلنے کے حوالے سے راشد لطیف نے…

2 hours ago