وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا کے سرکاری دورے سے ہندوستان واپس آتے ہوئے سفر کا ایک گہرا روحانی تجربہ شیئر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انھوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں رام سیتو اور ایودھیا کے سوریہ تلک، دونوں کا ’’درشن‘‘ کرنے کا روحانی اتفاق ہوا۔ انھوں نے لکھا ’’تھوڑی دیر پہلے سری لنکا سے واپسی پر، مجھے رام سیتو کا درشن کرنے کی سعادت ملی۔ اور ایک روحانی اتفاق یہ بھی رہا کہ یہ درشن اسی وقت ہوا جب ایودھیا میں سوریہ تلک ہو رہا تھا۔ میں دونوں کے درشن سے فیض یاب ہوا۔‘‘ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’پربھو شری رام ہم سب کو متحد کرنے والی طاقت ہیں۔ ان کا کرم ہمیشہ ہم پر قائم رہے۔‘‘
پی ایم مودی کا رامیشورم کا دورہ
واضح رہے کہ سری لنکا کے اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد وزیر اعظم مودی تمل ناڈو کے رامیشورم پہنچے، جہاں انھوں نے ہندوستان کے پہلے عمودی لفٹ سی برج، نیو پمبن پل کا افتتاح کیا۔ یہ تاریخی پل آبنائے پالک پر پھیلا ہوا ہے اور 2.07 کلومیٹر طویل ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نے رامیشورم اور باقی تمل ناڈو کے درمیان رابطے کو نمایاں طور پر بہتر بنانے اور پورے خطے میں مسافروں اور مال کی نقل و حمل دونوں کو بڑھانے کے لیے نئے پمبن پل کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم مودی نے بیان کی رام سیتو کی اہمیت
رامیشورم میں پی ایم مودی نے رام سیتو کی روحانی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ دریں اثنا ایودھیا میں رام نومی کے موقع پر، رام جنم بھومی مندر میں ایک شاندار نظارہ دیکھا گیا، جسے ’’سوریہ تلک‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس نظارے میں ٹھیک ٹھیک دوپہر کے وقت سورج کی روشنی نے رام للا کی مورتی کی پیشانی کو روشن کر دیا، جس سے مورتی کی پیشانی پر قدرت تلک بن گیا۔ رام سیتو چونے کے پتھروں کی ایک 48 کلومیٹر لمبی زنجیر ہے جو ہندوستان کے رامیشورم جزیرے کو سری لنکا کے منار جزیرے سے جوڑتی ہے۔ اس سیتو کی ہندو روایت میں نہایت اہمیت ہے۔ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ بھگوان رام نے اپنی بیوی سیتا کو راون سے بچانے کے مقصد سے لنکا تک پہنچنے کے لیے یہ پل بنایا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…
الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…
راہل راج سنگھ کا شروع سے دعویٰ رہا ہے کہ وہ اور پرتیوشا دسمبر 2016…
گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…
بھارت نے سیریز کا پہلا میچ بھی 8 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب سیریز کا…
پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…