قومی

Shashi Tharoor praises central government: ہندوستان کی کووڈ ویکسین ڈپلومیسی بین الااقوامی قیادت کی ایک بہترین مثال، ششی تھرور نے کی مرکزی حکومت کی تعریف

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کووڈ وبائی مرض کے دوران بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی ’’ویکسین ڈپلومیسی‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے اسے ’’بین الاقوامی قیادت کی ایک طاقتور مثال‘‘ قرار دیا۔ انگریزی میگزین The Week کے لیے لکھے گئے “Covid’s Silver Lining for India” کے عنوان سے ایک کالم میں تھرور نے لکھا ہے کہ ’’کووڈ وبائی مرض کے دوران ہندوستان کی ویکسین ڈپلومیسی اس وقت کی ہولناکیوں کے درمیان ذمہ داری اور یکجہتی سے وابستہ بین الاقوامی قیادت کی ایک طاقتور مثال کے طور پر سامنے آئی تھی۔ ہندوستان نے سینکڑوں ممالک کو ویکسین بھیج کر سب سے زیادہ اور ضرورت کے موقع پر تعاون کا ہاتھ بڑھایا تھا۔‘‘

ششی تھرور کا یہ مضمون کیرالہ میں پارٹی کی قیادت کے حوالے سے ششی تھرور اور کانگریس کی اعلیٰ کمان کے درمیان اختلافات کی خبروں کے درمیان آیا ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے اس سے قبل بھی کئی موواقع پر بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی حکومت کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے حال ہی میں روس یوکرین تنازعہ پر وزیر اعظم مودی کے جنگ مخالف موقف کی تعریف کی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ’’میدانِ جنگ میں امن حاصل نہیں ہو سکتا۔‘‘

مضمون میں تھرور نے اور کیا کہا ہے؟

تھرور نے اس مضمون میں مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہماری کوششیں صرف ویکسین کی فراہمی تک ہی محدود نہیں تھیں بلکہ نیپال، مالدیپ اور کویت میں ہندوستانی فوجی ڈاکٹروں کو بھیجنے اور پورے جنوبی ایشیائی ممالک میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے لیے آن لائن ٹریننگ کا اہتمام کرنے تک پھیلی ہوئی تھیں۔ مزید برآں GAVI، کواڈ اور پین افریقہ ای نیٹ ورک جیسے عالمی پلیٹ فارمز کے ساتھ اپنی مصروفیت کے ذریعے ہندوستان نے صحت کے مسائل پر توجہ دی ہے اور طویل بین الاقوامی تعاون کی بنیاد رکھی ہے۔‘‘

تھرور نے 2021 میں مرکزی حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی ویکسین میتری پہل کی تعریف کی جس نے مغربی ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور ہمارے قریبی پڑوس کے ممالک سمیت 100 سے زیادہ ممالک کو ویکسین برآمد کیں۔ انھوں نے لکھا ’’دنیا کے ویکسین مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہندوستان نے جنوری 2021 میں ویکسین میتری (ویکسین فرینڈشپ) پہل شروع کی تھی۔ اس پروگرام کا مقصد ضرورت مند ممالک کو، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو کووِڈ 19 کی ویکسین فراہم کرنا تھا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Saharanpur News: دارالعلوم دیوبند نے خواتین اور بچوں کی انٹری پر لگائی پابندی، جانئے کیا ہے وجہ

کچھ دن پہلے دارالعلوم دیوبند نے طلباء کے لیے ایک نیا گائیڈ لائن جاری کیا…

2 hours ago

Sreeleela mistreated: اداکارہ سری لیلا کے ساتھ بدتمیزی، بھیڑ میں سیلفی لینے کیلئے ایک مداح نے اپنی طرف کھینچا، دیکھئے ویڈیو

سری لیلا کو ایک مداح نے زبردستی کھینچ لیا، اتوار (6 اپریل) کو پاپرازی انسٹاگرام…

2 hours ago

Jayasuriya’s appeal to PM Modi: سنتھ جے سوریا نے پی ایم مودی سے کی یہ اپیل، ملا یہ جواب

وزیر اعظم مودی نے اپنی ’پڑوسی پہلے‘ پالیسی کو دہرایا اور میانمار میں حالیہ زلزلے…

3 hours ago

Woman tied to pole in Patiala: پنجاب کے پٹیالہ میں ایک خاتون کو کھمبے سے باندھا، بدسلوکی کا ویڈیو وائرل

پولیس اسٹیشن صدر راج پورہ کے ڈی ایس پی رشیندر سنگھ نے کہا کہ واقعہ…

3 hours ago