قومی

UP By Polls 2024: کرہل ضمنی الیکشن سے متعلق ڈمپل یادو کا بڑا دعویٰ، بی جے پی کی پریشانی میں ہوسکتا ہے اضافہ

Dimple Yadav On Karhal By Election 2024: اترپردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پرالیکشن ہونے والے ہیں، جس سے متعلق تیاریاں تیزہوگئی ہیں۔ بی جے پی، سماجوادی پارٹی، کانگریس سمیت تمام پارٹیوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وہیں مین پوری میں کرہل اسمبلی حلقہ کے ضمنی الیکشن کی تیاری عروج پر ہے۔ مین پوری سے سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادونے کرہل ضمنی الیکشن سے متعلق بڑی بات کہہ دی ہے۔

سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادوکا کہنا ہے، ”کرہل، مین پوری لوک سبھا علاقے کے تحت آتا ہے اور میں یہاں کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ ضمنی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کرہل میں بہت اچھے فرق سے جیت حاصل کرے گی۔” اس کے ساتھ ہی جن 9 اسمبلی سیٹوں پرضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، وہاں سماجوادی پارٹی بہت اچھے نتائج لائے گی۔

کرہل اسمبلی علاقے کے لوگوں کے رابطے میں ہیں ڈمپل یادو؟

ڈمپل یادونے کہا کہ مین پوری میں اسمبلی کرہل کے لوگوں سے میں مسلسل رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن کی بات ہے توکرہل پہنچنا توہے ہی۔ جو ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے توسماجوادی پارٹی کرہل اسمبلی سیٹ بہت ہی اچھے ووٹوں سے جیتے گی۔ ساتھ ہی جو9 سیٹیں ہیں، جن پرضمنی الیکشن ہونے ہیں، وہاں بھی سماجوادی پارٹی جیت درج کرے گی۔

لاء اینڈ آرڈر پر ڈمپل یادو نے کیا کہا؟

خواتین سیکورٹی پر ڈمپل یادو کہتی ہیں، ”ہم مسلسل دیکھ رہے ہیں کہ پورا ملک لاء اینڈ آرڈراورخواتین سیکورٹی کے معاملے میں پچھڑرہا ہے۔ خواتین کی سیکورٹی کے لئے سخت حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔” انہوں نے کہا کہ ایک ٹھوس حکمت عملی کے تحت خواتین کی سیکورٹی اورآزادی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ون نیشن ون الیکشن پرانہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس بار کے نتائج سے کہیں نہ کہیں پوری بی جے پی پریشان ہے اور کہیں نہ کہیں سمجھ رہی ہے کہ آنے والے وقت میں مزید مصیبتیں آسکتی ہیں بی جے پی کے لئے۔ ون نیشن ون الیکشن کے لئے کہیں نہ کہیں دوہری سیاست ہے۔

10 سیٹوں پرہوں گے ضمنی الیکشن

یوپی کی جن 10 اسمبلی سیٹوں پرضمنی الیکشن ہونے ہیں، ان میں سے 9 سیٹیں لوک سبھا رکن پارلیمنٹ بننے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں، جبکہ کانپور کی سیسا مئو سیٹ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی کو آگ زنی معاملے میں 7 سال کی قید کی سزا ملنے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ یوپی کی جن 10 سیٹوں پرضمنی الیکشن ہونے ہیں ان میں کرہل، ملکی پور، سیسامئو، کندرکی، غازی آباد، پھول پور، مجھواں، کٹہری، کھیراورمیرا پورسیٹ شامل ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

1 hour ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

2 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

2 hours ago