قومی

Tensions erupt in Udaipur: ادے پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول، دو طالب علموں کی لڑائی کے بعد حالات خراب،آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے بعد دفعہ144 نافذ

راجستھان کے ادے پور میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں دسویں جماعت کے طالب علم پر اسی سکول کے ایک اور طالب علم نے چاقو سے حملہ کر دیاہے۔ اس کے بعد شہر کا ماحول اچانک بگڑ گیا اور کئی مقامات پر آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات شروع ہو گئے۔ شرپسندوں نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی، پولیس نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ واقعہ شہر کے سورج پول تھانہ علاقے کے بھٹیاں چوہٹہ میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔

موقع پر پہنچ کر ضلع کلکٹر نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے طالب علم کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، اسے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم زخمی طالب علم کی نگرانی میں مصروف ہے۔ واقعہ کے بعد ہر موڑ پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

معلومات کے مطابق دونوں طالب علموں کے درمیان کسی بات پر لڑائی ہوئی،اس کے بعد مخصوص برادری کے ایک طالب علم نے دوسرے طالب علم کو چاقو سے  وار کر کے زخمی کر دیا۔ زخمی بچے کی خبر سامنے آنے کے بعد ہندو تنظیموں کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ لڑائی کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہسپتال میں ہندو تنظیموں کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہیں اور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ایڈیشنل ایس پی امیش اوجھا نے کہا کہ پولیس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان پرانی دشمنی ہے۔ اشونی بازار میں کچھ گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

23 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

34 minutes ago