قومی

UP Board Exam 2025: یوپی میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، دیکھیں مکمل تفصیلات

UP Board Exam 2025: اترپردیش میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بورڈ نے پیر کی دیر رات ایک نوٹس جاری کرکے یہ جانکاری دی۔ اگلے سال ہونے والے بورڈ کے امتحانات 24 فروری سے 12 مارچ تک ہوں گے۔ اس دوران بورڈ کے امتحانات 12 کام کے دنوں میں لیے جائیں گے۔

ہائی اسکول کا امتحان ہندی اور ایلیمنٹری ہندی سے شروع ہوگا جبکہ انٹرمیڈیٹ کا امتحان ملٹری سائنس سے شروع ہوگا۔ جبکہ پریکٹیکل امتحانات دسمبر کے مہینے میں شروع ہو کر جنوری میں ختم ہوں گے۔ یوپی بورڈ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحان 2025 میں کل 54,38,597 امیدوار شرکت کریں گے۔

اس بار 27,40,151 امیدوار ہائی اسکول میں اور 2698446 امیدوار انٹرمیڈیٹ میں امتحان دیں گے۔ بورڈ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق ہائی اسکول کے امتحانات 24 فروری، 28 فروری، یکم مارچ، 3 مارچ، 4 مارچ، 5 مارچ، 6 مارچ، 7 مارچ، 8 مارچ، 10 مارچ، 11 مارچ اور 12مارچ کو ہوں گے۔

پچھلے سال 22 فروری کو شروع ہوئے تھے امتحان

اگر ہم انٹرمیڈیٹ امتحان کی تاریخوں کی بات کریں تو بورڈ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق 24 فروری، 28 فروری، 1 مارچ، 3 مارچ، 4 مارچ، 5 مارچ، 6 مارچ، 7 مارچ، 8 مارچ، 10 مارچ، 11 مارچ اور 12 مارچ کو ہوگا۔ اگر ہم گزشتہ سال کی بات کریں تو 2024 کے بورڈ امتحانات 22 فروری سے شروع ہوئے تھے۔

پچھلی بار یوپی بورڈ کے امتحانات 9 مارچ تک ہوئے تھے۔ دوسری جانب گزشتہ مہینوں کے دوران پیپر لیک ہونے کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے اس بار بورڈ نے ٹھوس تیاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یوپی بورڈ نے دھوکہ دہی سے پاک امتحان کے انعقاد کے لیے کمر کس لی ہے۔ بورڈ ہیڈ کوارٹر، ڈویژنل اور ریاستی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Sambit Patra made a derogatory comment on Rahul Gandhi: ‘چھوٹا پوپٹ، کانگریس کرے گا چوپٹ’، سمبت پاترا نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر کیا نازیبا تبصرہ

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے آن لائن مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ نقل کو روکنے کے لیے پہلی بار اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ یوپی بورڈ سکریٹری بھگوتی سنگھ نے ایک ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ یوپی بورڈ کی نئی سکریٹری بھگوتی سنگھ پہلی بار بورڈ امتحان کا انعقاد کروانے  جا رہی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Anil Deshmukh News: سابق وزیر انل دیشمکھ کی گاڑی پر پتھراؤ، سر میں لگی چوٹ ،بیٹے کے اسمبلی حلقے میں ہوا حملہ

انل دیشمکھ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ان کے کپڑوں پر…

48 minutes ago

Doug Bracewell Cocaine: بھارت کو شکست دینے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پر پابندی عائد، کوکین کا نشہ کرتے ہوئے پکڑے گے

بریسویل نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نے…

2 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند کے اجتماع ارکان منعقدہ 15 تا 17 نومبر 2024بمقام حیدرآباد میں منظور کی جا نے والی قرارد ادیں

اجتماع کی کامیاب تکمیل پر شہر حیدراباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے…

3 hours ago