بھارت ایکسپریس۔
UP Board 10th, 12th Result 2024 Out: یوپی بورڈ نے 10ویں اور12ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 12ویں میں 82.6 فیصد طلبا وطالبات پاس ہوئے ہیں جبکہ 10ویں میں 89.5 فیصدی طلبا وطالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 12ویں میں شبھم ورما اور10ویں میں پراچی نگم نے ٹاپ کیا ہے۔ سیتا پورکی پراچی نگم کو 98.50 فیصد نمبرات ملے ہیں جبکہ 12ویں کلاس (انٹرمیڈیٹ) میں شبھم ورما کو 97.80 فیصدی نمبرات ملے ہیں۔ بالترتیب دونوں نے ٹاپ کیا ہے۔
10ویں اور 12ویں میں حاصل کی پوزیشن
10ویں میں ٹاپ کرنے والی پراچی نگم سے فتح پور کی دیپیکا سونکر بہت زیادہ پیچھے نہیں رہیں۔ انہوں نے 98.33 فیصد نمبرات حاصل کئے۔ وہ 10ویں کلاس میں ٹاپ کرنے والوں میں دوسرے نمبر پررہیں۔ تیسرے مقام پر98 فیصد پوائنٹ کے ساتھ 4 طلبا رہے، جن میں سیتا پور کی نویا سنگھ، سواتی سنگھ، جالون کی دیپانشی سنگھ سینگر اورپرتاپ گڑھ کے ارپت تیواری کا نام شامل ہے۔ وہیں 12ویں کلاس کے امتحان میں 98.50 فیصد پوائنٹ لاکرشبھم ورما نے ٹاپ کیا تو دوسرے مقام پر 97.60 فیصد نمبرات کے ساتھ 6 لوگ رہے۔ ان میں باغپت کے وشنوچودھری، امروہہ کی کاجل سنگھ، سیتا پور کی راج ورما اورکشش موریہ، سدھارتھ نگر کے چارلی گپتا اوردیوریا کی سجاتا پانڈے رہیں۔
یوپی بورڈ نے 10ویں کلاس کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی لاکھوں طلبا کا انتظارختم ہوگیا ہے۔ طلبا وطالبات آفیشیل ویب سائٹ پردیکھ سکتے ہیں۔ وہ نتائج دیکھنے کے لئے ایس ایم ایس کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔ پاس ہونے والوں میں لڑکوں کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار422 (86.05 فیصد) اورلڑکیوں کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار604 (93.40 فیصد) رہی۔ کل ملاکرلڑکوں اورلڑکیوں کے پاس ہونے کے اعدادوشمارمیں 7.35 فیصد کا فرق رہا۔ گزشتہ سال کے مقابلے ہائی اسکول کا امتحان دینے والوں کی تعداد میں ایک لاکھ 69 ہزار119 کی کمی آئی ہے۔
یوپی بورڈ امتحان میں شامل ہونے والے لاکھوں طلباء کافی عرصے سے نتائج کا انتظارکررہے تھے۔ اس سال تقریباً 55 لاکھ طلباء نے امتحان دیا تھا، جن میں سے تقریباً 29 لاکھ طلبا وطالبات نے دسویں جماعت کا امتحان دیا تھا۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں تقریباً 25 لاکھ طلبا وطالبات نے شرکت کی تھی۔ اس سال امتحان کا انعقاد یوپی بورڈ نے 22 فروری سے 9 مارچ 2024 تک کیا تھا۔ یہ امتحان ریاست بھرمیں ہزاروں امتحانی مراکزپرمنعقد کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…