قومی

Lok Sabha Election 2024: کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے ایک دلت خاندان کے گھر کھایا کھانا

Lok Sabha Election 2024:  لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے بی جے پی اور کانگریس کے سبھی بڑے لیڈر اپنی پارٹیوں کے امیدواروں کے لیے بھرپور مہم میں مصروف ہیں۔ مصروف انتخابی مہم کے شیڈول کی وجہ سے قائدین وقت پر کھانا بھی نہیں کھا پا رہے ہیں۔ دونوں بڑی پارٹیوں کے بڑے لیڈر کبھی چلتی گاڑی، ہیلی کاپٹر یا کارکنوں کے گھر کھانا کھاتے نظر آتے ہیں۔ کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ انتخابی مہم کے دوران ایک دلت خاندان کے گھر میں چارپائی پر بیٹھے اور ہاتھ میں پلیٹ لے کر کھانا کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ وائرل ویڈیو جمعہ کا ہے۔ سچن پائلٹ جمعہ کو ٹونک سوائی مادھوپور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار ہریش مینا کی حمایت میں مہم چلا رہے تھے۔ پائلٹ پہلے برواڈا پہنچے جہاں انہوں نے ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کیا۔ جس کے بعد پائلٹ بامن واس علاقے کے کھیڈلی گاؤں پہنچے۔ وہاں انہوں نے ہریش مینا کی حمایت میں ایک انتخابی میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: ‘پانچ سالوں میں 5 منٹ نکالیں ملک کے لیے’، سی جے آئی چندر چوڑ نے اس طرح کی ووٹ دینے کی اپیل

انتخابی میٹنگ سے خطاب کے بعد سچن پائلٹ ہریش مینا اور کارکنوں کے ساتھ ایک دلت کے گھر پہنچے۔ جہاں وہ چارپائی پر بیٹھے اور ہاتھ میں پلیٹ لے کر کھانا کھا رہے ہیں۔ اس دوران بامن واس کی ایم ایل اے اندرا مینا پائلٹ کو کھانا پیش کرتی نظر آئیں۔ وائرل ویڈیو میں کانگریس امیدوار ہریش مینا بھی کھانا کھاتے نظر آ رہے ہیں۔ پائلٹ کا کھانا کھاتے ہوئے یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ حال ہی میں لیڈر کیروری لال مینا کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں وہ ہیلی کاپٹر میں کھانا کھاتے ہوئے نظر آئے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

37 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

1 hour ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago