لوک سبھا الیکشن کے بعد اترپردیش میں پہلی بارراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) لیڈران کے ساتھ ہونے والی حکومت کی میٹنگ کسی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔ پہلے یہ میٹنگ جمعہ کی شام 7 بجے لکھنؤ میں منعقد ہونے والی تھی۔ اس میٹںگ کے لئے وزیراعلیٰ کے سبھی پروگرام بھی منسوخ کردیئے گئے تھے۔
آرایس ایس اورحکومت کی اس میٹنگ میں حکومت کی طرف سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کوبلایا گیا تھا۔ وہیں بی جے پی کے ریاستی صدربھوپیندرچودھری کو بھی اس میٹنگ میں شامل رہنے کے لئے کہا گیا تھا۔ آرایس ایس کی طرف سے اس میٹنگ میں جوائنٹ سربراہ ارون کماراورعلاقائی سطح کے کچھ عہدیداران کو شامل ہونا تھا۔ آرایس ایس کے اندرموجودہ وقت میں ارون کمار کا کام کوآرڈینیشن کا ہے۔ وہیں اب یہ میٹنگ آگے ہوگی یا نہیں، اس سے متعلق ابھی تک کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔
سرخیوں میں رہی تھی جائزہ میٹنگ
لوک سبھا الیکشن میں ہار کے بعد حال ہی میں لکھنؤ میں بی جے پی نے جائزہ میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں خود قومی صدر جے پی نڈا موجود تھے۔ بی جے پی کی اس جائزہ میٹنگ نے میڈیا میں خوب سرخیاں بٹوریں۔ دراصل، میٹنگ کے دوران نائب وزیراعلیٰ نے تنظیم کو حکومت سے بڑا بتا دیا۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ جو مایوسی کارکنان کی ہے، وہی تکلیف میری بھی ہے۔ اس جائزہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہارکے لئے حد سے زیادہ خود اعتمادی (اوورکانفیڈینس) کو ذمہ دارٹھہرایا تھا۔ یوگی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ حکومت ہے، اس لئے سب کا عزت اوروقاربرقرارہے۔
لوک سبھا الیکشن میں ہوئی تھی شکست
لوک سبھا الیکشن 2024 میں اترپردیش میں بی جے پی کوبڑی ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پارٹی کو80 میں سے صرف 33 سیٹوں پرجیت ملی، جبکہ اس کی اتحادی تین سیٹوں پرجیت حاصل کرپائے۔ 2019 میں بی جے پی 63 اور2014 میں 75 سیٹوں پرجیت درج کی تھی۔ بی جے پی رام مندروالی ایودھیا اورکنبھ والی پریاگ راج سیٹ بھی ہارگئی ہے۔ کئی سیٹوں پر پارٹی کے امیدوار10 ہزارکے کم فرق سے الیکشن جیتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس-
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…