بھارت ایکسپریس۔
وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر برائے داخلہ اور کوآپریٹیو امت شاہ نے آج سہاراریفنڈ پورٹل کے افتتاح کیا۔ اس موقع پرمرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ “چاروں کوآپریٹیوکا تمام ڈیٹا آن لائن ہیں… یہ پورٹل 1.7 کروڑ جمع کنندگان کو اپنے آپ کو رجسٹرکرنے میں مدد کرے گا۔ حقیقی جمع کنندگان کوان کی رقم واپس مل جائے گی۔ ان جمع کنندگان کا دعویٰ طے کردیا جائے گا۔ رقم 45 دنوں کے اندرانوسٹرس کے بینک اکاؤنٹ میں واپس کردی جائے گی۔”
پورے ملک کے لاکھوں لوگوں کے پیسے سہارا انڈیا میں پھنسے ہوئے تھے اورمیچیورٹی پورا ہونے کے بعد بھی ان کے پیسے ابھی تک واپس نہیں ملے تھے، لیکن اب ایسے لوگوں کے لئے امید پیدا ہوگئی ہے اورجلد ہی ان کے پیسے ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوجائیں گے۔ مرکزی وزیرداخلہ اورکوآپریٹیوامت شاہ منگل کے روزصبح 11 بجے اٹل اورجا بھون میں سہارا ریفنڈ پورٹل کا آغازکردیا ہے۔ اس پورٹل کی مدد سے ان تمام لوگوں کے پیسے واپس مل سکیں گے، جن کی میچورٹی مکمل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سہارا انڈیا بینک میں گراہکوں کے جمع پیسوں کے معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے طے کیا تھا کہ سبھی سرمایہ کاروں کوادائیگی سی آرسی کے ذریعہ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سہارا-سیبی فنڈ میں 24,000 کروڑ روپئےجمع ہیں اوریہ فنڈ سال 2012 میں بنا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
کانگریس لیڈر نے نوجوان خواتین، خصوصاً جنریشن زیڈ سے بڑی تعداد میں احتجاج میں شامل…
نیرو ڈھانڈا نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 118 کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی…
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر شروع ہوتے ہی کئی ممالک…
سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے خصوصی گہری نظرثانی (ایس…
عرضی گزار نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ گیانیش کمار کو عبوری طور پر…
سپریم کورٹ نے غیر قانونی احتیاطی حراست کا حکم جاری کرنے پر اتر پردیش حکومت…