قومی

Opposition Unity Meet in Bengaluru: اپوزیشن میٹنگ میں ملیکا ارجن کھڑگے کا بڑا بیان، کہا- 2024 میں وزیر اعظم عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں ہے کانگریس

بنگلورومیں اپوزیشن پارٹیوں کی مشترکہ میٹنگ جاری ہے۔ اس میٹنگ میں 26 پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس وزیراعظم عہدے کے دوڑمیں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اپوزیشن کی میٹنگ میں شامل ہو رہی ہے، لیکن وزیر اعظم کی دوڑمیں نہیں ہے۔ کانگریس کو اقتداریا وزیراعظم عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے اس سے قبل کہا کہ کانگریس صدرملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ریاستی سطح پرہم میں سے کچھ کے درمیان اختلافات ہیں۔ یہ اختلافات نظریاتی نہیں ہیں۔ یہ اختلافات اتنے بڑے نہیں ہیں کہ ہم عام آدمی اورمتوسط طبقات، نوجوانوں، غریبوں، دلتوں، آدیواسیوں اوراقلیتوں کے لئے جن کے حقوق کو پردے کے پیچھے خاموشی سے کچلا جا رہا ہے، ان کو ہم پیچھے نہیں رکھ سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں اپوزیشن کی میٹنگ میں کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم یہاں 26 پارٹیاں ہیں۔ ہم سب مل کر آج 11 ریاستوں میں حکومت میں ہیں۔ بی جے پی کو اکیلے 303 سیٹیں نہیں ملیں۔ اس نے اپنے اتحادیوں کے ووٹوں کا استعمال کیا اور اقتدار میں آئی، پھرانہیں نظراندازکردیا۔ آج بی جے پی صدراوران کے لیڈراپنے پرانے اتحادیوں سے سمجھوتہ کرنے کے لئے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔

نتیش کمار کا مطالبہ- اتحاد میں ’بھارت‘ لفظ ہونا چاہئے

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، اپوزیشن کی میٹنگ میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کچھ مشورے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آئندہ میٹنگ ممبئی میں ہونی چاہئے۔ اتحاد کے نام میں ’بھارت‘ لفظ ہونا چاہئے۔ نتیش کمار نے بڑی بات یہ بھی کہی کہ اپوزیشن ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑنے پر 350 سیٹیں جیتے گا۔ پہلے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں اور جیتیں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم کا نام طے کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے علاوہ، بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان، سابق وزیراعلیٰ لالوپرساد یادو، این سی پی کے قومی صدر شرد پوار، سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو، سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے، سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی، سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ، سیتا رام یچوری، ڈی راجہ کے علاوہ 26 سیاسی جماعتوں کے لیڈران شامل ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

2 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

12 hours ago