بھارت ایکسپریس۔
Seema Haider News: پاکستانی خاتون سیما حیدراس وقت خوب سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ اے ٹی ایس اس معاملے میں مسلسل سیما حیدرسے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ وہیں ایجنسی کو خدشہ ہے کہ سیما حیدرصرف وہی بتا رہی ہے، جو وہ بتانا چاہتی ہے۔ سیما حیدرایجنسی کے سوالوں کا بہت خوداعتمادی کے ساتھ جواب دیتی ہے اور کچھ بتاتے وقت اس کی پیشانی پر ایک شکن بھی نہیں ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سیما حیدر کا آج لائی ڈیٹیکٹر یا پالی گراف ٹسٹ ہوسکتا ہے۔
اے ٹی ایس کو سیما کے جواب پرمسلسل خدشہ ہو رہا ہے۔ جب اے ٹی ایس نے سیما حیدرسے پوچھا کہ آپ ہندوستان کیسے آئیں؟ تو اس کے جواب میں سیما حیدر کا بڑا عجیب وغریب جواب دیا، جس کے مطابق ایجنسی کو اس بات پر یقین نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیما حیدر نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس نے یوٹیوب کے ذریعہ ہندوستان تک آنے کی جانکاری حاصل کی۔ حالانکہ ایجنسیوں کو اس بات پر یقین نہیں ہو رہا ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ
یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے اس سے پہلے پیر کے روز (17 جولائی) کو بھی سیما حیدرسے پوچھ گچھ کی تھی۔ واضح رہے کہ سیما حیدراور سچن مینا سال 2019 میں پب جی کھیلنے کے دوران ایک دوسرے کے رابطے میں آئے اور پھر ان کے عشق کی کہانی شروع ہوگئی۔ اس کے بعد پھر 13 مئی 2023 کو سیما حیدرنیپال کے راستے بس میں سوار ہوکر ہندوستان میں آگئیں۔
سیما حیدرسے 17 جولائی کو ہوئی پوچھ گچھ میں سامنے آیا کہ سچن سے پہلے بھی ہندوستان میں کچھ لوگوں سے سیما حیدرنے رابطہ کیا تھا۔ جن لوگوں سے سیما نے رابطہ کیا تھا، وہ بیشتر دہلی-این سی آرکے تھے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق سیما حیدر سے پیر کے روز اے ٹی ایس نے انگریزی کی کچھ لائن پڑھوائی تھی، جسے سیما حیدر نے نہ صرف اچھے سے پڑھا بلکہ اس کا پڑھنے کا طریقہ بھی اچھا تھا۔
وہیں دوسری طرف آج یعنی منگل کے روز سیما حیدرسے واٹس اپ چیٹ اور تمام ثبوتوں کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی تیاری ہے۔ اتنا ہی نہیں سیما حیدرکے آئی ڈی کارڈ ہائی کمیشن کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ سیما حیدر کی اس محبت کی کہانی اور بھارت میں انٹری لینے کے پورے ایپیسوڈ میں سازش کا اینگل دیکھا جا رہا ہے کیونکہ سیما حیدرکی فیملی کا پاکستانی آرمی سے سیدھا تعلق ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…