Union Cabinet has approved increased MSP for Kharif crops: مرکزی سرکار نے ملک کے کسانوں کو اآج ایک بڑا تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ ایم ایس پی کی شکل میں ہے ۔ دراصل حکومت ہند نے بدھ کو سال 2023-24 کے لیے خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت یعنی ایم ایس پی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت دھان کی عام اور دھان گریڈ اے کی قیمتوں میں 143 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل، ارہر کی قیمت میں 400 روپے اور اُرد کی قیمت میں 350 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مونگ پھلی کی قیمت میں 527 روپے فی کوئنٹل اور مکئی کی قیمت میں 128 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کی میٹنگ میں وزارت زراعت نے خریف کی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ 2022-23 میں عام دھان کی کم از کم امدادی قیمت 2040 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 2183 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔ دھان گریڈ اے کی کم از کم امدادی قیمت 2060 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 2203 روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ گزشتہ سال مکئی کی قیمت 1962 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 2090 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے خوراک کی فراہمی اور صارفین کے امور کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ سال 2022-23 میں مونگ کی کم از کم امدادی قیمت 7755 روپے فی کوئنٹل تھی، جسے بڑھا کر 8558 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔ ارہر دال کی قیمت گزشتہ سال 6600 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 7000 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔ اُرد کی قیمت 6600 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 6950 روپے فی کوئنٹل اور مونگ پھلی کی کم از کم امدادی قیمت 5850 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 6377 روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ بتاتا ہے کہ ہماری سرکار کسانوں کی فلاح وبہبود اور ان کے اناج کی اچھی قیمت دینے کیلئے ہر لمحہ سرگرم ہے اور اسی لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ایم ایس پی میں ایک بار پھر اضافہ کرکے کسانوں کو راحت پہنچائی جائے۔
بھارت ایکسپریس۔
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…