دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ’یکساں سول کوڈ‘ (UCC) کے حوالے سے جانکاری دی۔ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ میں ’یکساں سول کوڈ‘ اسی ماہ نافذ کیا جائے گا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ’یکساں سول کوڈ‘ جنوری کے مہینے سے نافذ کر دیا جائے گا۔ اس کے نفاذ کی تمام تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں۔
بی جے پی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ریاستی یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں سے خطاب کیا تھا۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے ’یکساں سول کوڈ‘ سمیت حکومت کے بنائے گئے تمام قوانین کی تعریف کی تھی۔
جیسے ہی ’یکساں سول کوڈ‘ نافذ ہوگا، اتراکھنڈ آزادی کے بعد اس قانون کو نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن جائے گی۔ یکساں سول کوڈ شادی، طلاق، مینٹننس، جائیداد کے حقوق، گود لینے اور وراثت جیسے مضامین کا احاطہ کرتا ہے۔ کوئی بھی شخص کسی بھی مذہب، ذات یا فرقے سے تعلق رکھتا ہو، ‘یو سی سی‘ سب کے لیے یکساں قانون ہے۔
چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے 2022 کے اسمبلی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اگر ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت آتی ہے تو یکساں سول کوڈ کو لاگو کیا جائے گا۔ بی جے پی نے بھی اپنے ایجنڈے میں اس انتخابی وعدے کو نمایاں جگہ دی تھی۔
اتراکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کو نافذ کرنے کی مشق شروع کردی گئی۔ پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ دھامی حکومت 1 جنوری 2025 سے ریاست میں یو سی سی نافذ کرے گی۔ حالانکہ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی وجہ سے حکومت 23 جنوری تک کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی۔
اس صورتحال میں مانا جا رہا ہے کہ اتراکھنڈ کی دھامی حکومت 26 جنوری 2025 سے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کا اعلان کر سکتی ہے۔ بی جے پی کا خیال ہے کہ اتراکھنڈ میں ‘یکساں یو سی سی کے نفاذ کے بعد یہ سماجی مساوات اور انصاف کی سمت میں ایک مثال قائم کرے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن…
نیوشمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹیڈ) دہلی کے اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب…
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے…
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ختم ہوگیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دورہ…
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے…
بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں دہلی کے انچارج اوراتراکھنڈ کے رکن اسمبلی قاضی…