قومی

Umesh Pal Murder Case: بریلی جیل میں امیش پال کے قتل کی ہوئی تھی سازش، عتیق احمد کے بھائی اور جیل افسر میں ملی بھگت کا الزام

Umesh Pal Murder Case: پریاگ راج کے امیش پال قتل سانحہ کی سازش بریلی جیل کے گودام میں کی گئی تھی۔ بریلی جیل میں بند خالد عظیم عرف محمد اشرف سے جیل افسران کے حکم سے غیرقانونی ملاقاتیں کرائی جاتی تھی۔ ڈی جی آئی کی جانچ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ اس میں جیلرراجیو مشرا اورڈپٹی جیلردرگیش پرتاپ سنگھ شامل تھے۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ جیل کانسٹیبل شیوہری اس معاملے میں شامل تھا۔ شیوہاری اورمنوج گوڑ کی مجرمین سے ملی بھگت کا بھی پتہ چلا ہے۔ پورے معاملے میں صرف معطلی اورمحکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

 جیل افسران کو ملتی تھی موٹی رقم

جانچ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ جیل میں بند عتیق کے بھائی محمد اشرف سے گودام میں ملنے کے لئے چھ سات افراد ملنے آتے تھے۔ اس کے لئے 4-3 آئی ڈی کا ہی استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے بدلے میں سدا اور للا گدی جیل افسران کو موٹی رقم دیتے تھے۔

شیوہری کے ساتھ گرفتارکئے گئے سبزی فروش دیا رام نے بھی پوچھ گچھ کے دوران کئی انکشاف کئے ہیں۔ 11 فروری کو دوپہر 1:22 بجے سات آٹھ افراد جیل میں ملنے آئے تھے۔ اس دن ملاقات کے لئے اسد کا آدھار کارڈ بھی دیا گیا تھا۔ دو گھنٹے گزارنے کے بعد دوپہر 3:14 بجے سبھی جیل سے باہر نکلے تھے۔ 26 ستمبر، 2021 سے 26 جون، 2022 کے درمیان جیل میں ملاقات ہوئیں۔

عتیق احمد کے قریبی کو ایس ٹی ایف نے اٹھایا

ایس ٹی ایف نے عتیق احمد کے قریبی گڈو رائفل کو کوشامبی سے اٹھایا ہے۔ ایس ٹی ایف نے منگل (14 مارچ کی رات کراری کوتوالی کے نیواری گاؤں میں دبش دے کر محمود عرف گڈو رائفل کو حراست میں لیا۔ گڈو رائفل عتیق احمد کا قریبی ہے۔ اس کے خلاف کئی معاملے درج ہیں۔ اس کا عتیق احمد کے یہاں بھی آنا جانا تھا۔ ذرائع کی مانیں تو قتل سانحہ کے بعد تین مشتبہ لوگ چارپہیہ گاڑی سے آکر گڈو رائفل کے یہاں ٹھہرے تھے۔

پولیس کی ناکامی

اس قتل سانحہ میں ابھی تک پولیس کی ناکامی سامنے آئی ہے۔ ابھی تک امیش پال قتل سانحہ کے اصل گنہگار پکڑے نہیں جاسکے ہیں۔ سی سی ٹی وی میں بم اور گولی چلانے والے مجرمین پر انعام کی رقم بڑھتی جار ہی ہے، لیکن بدمعاشوں کی گرفتاری کرنے میں پولیس ناکام رہی ہے۔

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago