قومی

Petrol Diesel Rate: عالمی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں آئی بھاری گراوٹ، ان شہروں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں ہوئی تبدیلی

Petrol Diesel Today Rate: ہندوستانی سرکاری تیل کمپنیوں نے آج (جمعرات) کو پٹرول-ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کردیئے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بھاری گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوئی ہے۔ گلوبل مارکیٹ میں کچے تیل کی قیمتوں کی بات کریں تو اس کی قیمت میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کی گراوٹ نظرآرہی ہے۔ برینٹ کروڈ 3 ڈالر سے زیادہ سستا ہوکر 74.73 ڈالرفی بیرل پرپہنچ گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ساڑھے 3 ڈالر گرکر 68.50 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔ اسی درمیان جمعرات صبح سرکاری تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری پٹرول-ڈیژل کی خوردہ قیمتوں میں بھی تبدیلی نظرآرہی ہے۔ آج کئی شہروں میں تیل کی خوردہ قیمت نیچے آئی ہیں تو کچھ مقامات پر اس میں اضافہ نظرآرہا ہے۔

ان شہروں میں تیل کی قیمتوں میں آئی گراوٹ

سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق، گوتم بدھ نگر میں پٹرول 17 پیسے سستا ہوکر 96.59 روپئے لیٹر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ ڈیژل یہاں 17 پیسے گرکر 89.76 روپئے لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پٹرول 27 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، جس سے اس کی قیمت 107.74 روپئے لیٹر ہوگیا ہے۔ غازی آباد میں پٹرول 14 پیسے سستا ہوا اور 96.44 روپئے لیٹرہوگیا ہے، جبکہ ڈیژل 13 پیسے سستا ہوکر 89.62 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

میٹرو شہروں میں نہیں تیل کی قیمت میں نہیں ہوئی تبدیلی

انٹرنیشنل بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں بھارتی گراوٹ ہونے کے باوجود ملک میں پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سبھی میٹرو شہروں میں تیل کی قیمت پرانی والی بنی ہوئی ہیں۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپئے فی لیٹر ہیں۔ وہیں ڈیژل کی قیمت 89.62 روپئے فی لیٹر ہے۔ کولکاتا میں پٹرول 106.03 فی لیٹر ہے تو وہیں ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹرفروخت ہو رہا ہے۔ اقتصادی دارالحکومت کی بات کریں تو ممبئی میں ایک لیٹر قیمت 106.31 روپئے اور ڈیژل کی قیمت 94.27 روپئے فی لیٹر ہے۔ وہیں چنئی میں پٹرول 102.73 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے تو وہیں ڈیژل 94.33 روپئے فی لیٹر ہے۔

4 میٹرو شہروں میں تیل کی قیمت

ممبئی: پٹرول 106.15 روپئے فی لیٹر، ڈیژل 92.67 روپئے فی لیٹر

چنئی: پٹرول 102.73 روپئے فی لیٹر، ڈیژل 94.33 روپئے فی لیٹر

کولکاتا: پٹرول 106.03 روپئے فی لیٹر، ڈیژل کی قیمت 92.76 روپئے فی لیٹر

دہلی: پٹرول 96.72 روپئے فی لیٹر، ڈیژل قیمت 89.62 روپئے فی لیٹر

ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت

پٹرول اور ڈیژل کی روزانہ قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کے کسٹمرآرایس پی اور اپنے شہرکا کوڈ لکھ کر 9224992249  نمبر پراوربی پی سی ایل صارف آرایس پی اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9223112222  نمبرپرایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice  اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر9222201122  نمبر پر بھیج کر قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago