قومی

Umesh Pal Murder Case: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد پر اب ای ڈی کا شکنجہ، اب ان فائلوں کی ہو رہی ہے تفتیش

Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل سانحہ کے بعد سے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کی فیملی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک طرف ایس ٹی ایف اور پریاگ راج پولیس مل کران کے گروہ اورفیملی کے خلاف کارروائی  کررہی ہے۔ وہیں اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی عتیق احمد کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ حالانکہ پہلے بھی ای ڈی عتیق احمد کے خلاف کارروائی کرچکی ہے، لیکن اب جانچ مزید تیزکردی گئی ہے اوراس سے متعلق فائلوں کو کھنگالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ای ڈی عتیق احمد کی 8 کروڑ روپئے کی جائیداد پہلے ہی ضبط کرچکی ہے۔ جبکہ یوپی پولیس اورانتظامیہ نے 1163 کروڑ روپئے کی جائیداد پرکارروائی کی ہے۔ واضح رہے کہ ای ڈی نے 2 سال پہلے عتیق احمد کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ نومبر2021 میں ای ڈی لکھنؤ دفترکے اس وقت کے جوائنٹ کمشنر راجیشورسنگھ  کی ہدایت پر پریاگ راج میں پھول پور واقع زمین اٹیچ کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جائیداد عتیق احمد نے اپنی اہلیہ شائستہ پروین کے نام پر 4.50 کروڑ روپئے میں خریدی تھی۔ شائستہ پروین کے اکاؤنٹ کی 1.28 کروڑ اور کئی دیگر اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع رقم بھی ای ڈی نے اٹیچ کرلی تھی۔

امیش پال قتل سانحہ سے عتیق احمد کی مشکلات میں اضافہ

ذرائع کے مطابق، بی ایس پی کے سابق رکن اسمبلی راجو پال قتل سانحہ کے اہم گواہ اور ان کے قریبی رشتہ دار امیش پال کے قتل کے بعد ای ڈی ہیڈ کوارٹر نے عتیق احمد کے خلاف معاملہ درج کرکے جلد ازجلد کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ ای ڈی کے افسران عتیق احمد کی پریاگ راج، کوشامبی اورلکھنؤ واقع تقریباً 60 کروڑ روپئے کی جائیداد کی فائلیں دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2017 میں یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں حکومت بننے کے بعد سے مافیا ڈان عتیق احمد کے خلاف شکنجہ کستا جا رہا ہے، لیکن امیش پال قتل سانحہ معاملے میں اس کے اہم ملزم کے طورپرنام سامنے آنے کے بعد حکومت اورانتظامیہ چوطرفہ کارروائی کے حق میں دکھائی دے رہی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

1 hour ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

2 hours ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

4 hours ago