قومی

مختارانصاری کے بیٹے عمرانصاری کی جیل تبدیل کردی گئی، غازی پور سے کاس گنج جیل منتقل، جانئے پورا معاملہ

مئوکے سابق رکن اسمبلی مرحوم مختارانصاری کے چھوٹے بیٹے عمرانصاری اترپردیش کی غازی پورجیل میں بند ہیں۔ تاہم اب ان کی جیل کوتبدیل کردیا گیا ہے۔ عمرانصاری کوہفتہ کی صبح کاس گنج جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اس تبدیلی کی وجہ سیکورٹی وجوہات بتائی ہے۔ عمر انصاری پردستاویزات پر جعلی دستخط کرنے کا الزام ہے، اسی معاملے میں وہ جیل میں بند ہیں۔ عمرانصاری کو4 اپریل کوگرفتار کیا گیا تھا اورتب سے وہ جیل میں ہیں۔

عمر انصاری کو عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ ان کے والد مرحوم مختارانصاری کی ضبط شدہ جائیدادوں کو رہا کرنے کے لیے دائر درخواست سے متعلق ہے۔ عمرکو ہفتہ کی صبح کاس گنج جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

9 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

2 hours ago