-بھارت ایکسپریس
شیوسینا ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راؤت نے جمعہ کے روزبڑا انکشاف کیا ہے۔ ٹی وی 9 مراٹھی کے خاص پروگرام ’لوک سبھاچے مہاسنگرام‘ میں شیوسینا ٹھاکرے گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت سے پوچھا گیا کہ کیا ٹھاکرے گروپ کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو دوبارہ بی جے پی میں شامل ہونے کا آفردیا گیا ہے؟ سنجے راؤت نے اس کا جواب دیتے ہوئے بڑا انکشاف کیا ہے۔
سنجے راؤت نے کہا، ”ادھو ٹھاکرے نے ایک عوامی جلسے میں بتایا ہے کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ ملاقات میں کیا بات ہوئی۔ پی ایم مودی اور ادھو ٹھاکرے کے درمیان ملاقات میں مہاراشٹر کی سیاست پرتبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم مودی کو لگا کہ ادھو ٹھاکرے کو بی جے پی کے ساتھ آنا چاہئے۔ ہماری میٹنگ میں ہم نے تبادلہ خیال کیا کہ ہمیں ان پارٹیوں کے ساتھ کیوں جانا چاہئے، جنہوں نے ہمیں دھوکہ دیا۔ ہماری پارٹی کوختم کرنے کی سازش کی گئی تھی۔“
نتیش کمار کی طرح پلٹیں گے تو یقین کون کرے گا؟ سنجے راؤت
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ نے کہا، ”بی جے پی کے کئی بڑے لیڈراب ادھو ٹھاکرے کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔ ہم مہا وکاس اگھاڑی میں کام کرتے ہیں۔ ہم آخر تک قیادت کریں گے۔ اگرہم مسلسل نتیش کمارکی طرح پلٹیں گے تو ہم پریقین کون کرے گا؟ ہمارے لئے لوگوں کا یقین اہم ہے۔“
ادھو ٹھاکرے کو بی جے پی میں شامل ہونے پرکیا بولے سنجے راؤت
انہوں نے کہا، میں 25 سال تک بی جے پی کے ساتھ رہا۔ انہوں نے ہماری پارٹی توڑ دی۔ ہمارے لوگوں کو رلایا۔ اسے الگ طرح سے لیں، لیکن ہمیں ان کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ ہرکوئی جانتا ہے کہ ادھو ٹھاکرے اورسنجے راؤت الگ نہیں ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت لوگوں کے جذبات کا احترام کرتی ہے۔ ریاست کے لوگوں کا جذبہ شیوسینا کے ساتھ ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شخص صدمے کے باوجود لڑرہا ہے۔ ہم اتنے بے کارنہیں ہیں کہ ان لوگوں کے ساتھ جاسکیں، جنہوں نے ہمارے اوپریہ بحران ڈالاہے۔ میں ادھو ٹھاکرے کو بہتر طریقے سے جانتا ہوں۔ لوگوں کا ہمارے اوپرسے اعتماد اٹھ جائے گا۔ سیاست سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔ ہم نتیش کمارنہیں ہیں۔
اجیت پوار اور فڑنویس سے متعلق کھولا راز
سنجے راؤت نے طنزکرتے ہوئے کہا، ”بی جے پی کے ساتھ کیوں جائیں؟ بی جے پی میں ایسا کیا ہے؟ یہ سچ ہے کہ سیاست میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ کیا آپ نے سوچا تھا کہ ہم کانگریس اوراین سی پی کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔ توپھر بی جے پی کے ساتھ کیوں جائیں؟ شیوسینا اچھا کررہی ہے۔ ہم چارمردوں سے شادی کرنے والی الیزابتھ نہیں ہیں۔ ایلیزابتھ ٹیلرنے یہ کیا۔“ انہوں نے کہا، ”امت شاہ اورفڑنویس کا مہاراشٹرمیں استعمال ناکام رہا ہے۔ شندے کو شیوسینا نے دیا۔ ان کے پاس نصف فیصد ووٹ بھی نہیں ہے۔ اجیت پوارکے پاس ایک فیصد بھی ووٹ نہیں ہے۔ اگرآپ میں ہمت ہے تو تھانے میں میونسپل کارپوریشن الیکشن لڑیں۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وقارپرحملہ کرنے کا کام کیا۔ اس کا ایک پرانا خواب تھا۔ یہ گجراتیوں کا خواب تھا، لیکن اقتدار ہمیشہ کے لئے نہیں رہتی۔ آج کل نہیں ہے۔ تب آپ کیا کریں گے؟“
-بھارت ایکسپریس
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…