قومی

Uddhav and Raj on one stage after 20 years: بیس سال بعد ایک اسٹیج پر ادھو اور راج ٹھاکرے، شیوسینا (یو بی ٹی) نے کہا- مراٹھی پر سوال اٹھانے والوں کی کاٹ دیں گے انگلی

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ہفتے کے روز کئی سالوں کے بعد ایک ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ اس ریلی کے حوالے سے شیو سینا (یو بی ٹی) کی سابق میئر اور ترجمان کشوری پیڈنیکر نے اپنے بیان میں اسے خوشی کا دن قرار دیا۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کی ترجمان کشوری پیڈنیکر نے کہا، ’’ہم بہت خوشی اور مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ آج ایم این ایس اور شیو سینک ایک ہو رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے خوشی کا دن ہے۔ جب ہم دونوں الگ تھے تو ہم اپنے مسائل اور نقطہ نظر کے مطابق اپنا کام کر رہے تھے، لیکن اب سوال ہماری مراٹھی زبان کا ہے۔ مراٹھی پر سوال اٹھانے والوں کی ہم ناخن نہیں، بلکی انگلی کاٹ دیں گے۔‘‘

’’مہاراشٹر کی شناخت اور عزت کی لڑائی‘‘

ادھو اور راج ٹھاکرے کے ایک ساتھ آنے پر شیو سینا (یو بی ٹی) کے ترجمان آنند دوبے نے کہا، ’’تقریباً 20 سال بعد دونوں بڑے لیڈر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو رہے ہیں۔ حالانکہ یہ کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے، لیکن یہ یقینی طور پر ایک سماجی پلیٹ فارم ہے۔ یہ مہاراشٹر کی شناخت اور عزت کی لڑائی ہے۔ ہم نے آج 5 جولائی کو جو کچھ حاصل کیا ہے وہ ایک جیت کا جشن اور فتح کا جلوس ہے۔‘‘

ریاست میں سہ لسانی پالیسی واپس

آپ کو بتاتے چلیں کہ ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے نے پہلے مہاراشٹر میں سہ لسانی پالیسی کو لے کر الگ الگ احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ، اب دونوں لیڈران ایک ساتھ ریلی کر رہے ہیں۔ اس دوران، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے زبان کو لے کر تنازع بڑھنے کے بعد ریاست میں سہ لسانی پالیسی واپس لے لی ہے۔

انہوں نے رپورٹ تیار کرنے کے لیے پلاننگ کمیشن کے سابق رکن نریندر جادھو کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ آنے تک پرائمری اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر نافذ کرنے کا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

14 minutes ago

PM Modi Congratulates Indian Teams :چیس اولمپیاڈ میں سلور اور برونز میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے بھارتی ٹیم کو دی مبارکباد

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…

2 hours ago