قومی

Yellow Alert for Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں 6 جولائی کو یلو الرٹ، ہفتہ بھر بارش کے امکانات، 34 ڈگری کو پار نہیں کرے گا درجہ حرارت

نوئیڈا: مانسون نے دہلی سمیت پورے این سی آر میں دستک دے دی ہے اور اب محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 6 جولائی کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 6 جولائی کو دوپہر، شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی تیز ہوائیں چلیں گی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔

6 جولائی کے لیے محکمہ موسمیات کی وارننگ

6 جولائی کے لیے محکمہ موسمیات نے خصوصی وارننگ دی ہے کہ دن بھر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ حالانکہ ، راحت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک کوئی سنگین وارننگ (ریڈ یا اورنج الرٹ) نہیں دی گئی ہے۔ 6 جولائی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس روز ہوا میں نمی کی سطح صبح 85 فیصد اور شام کے وقت 65 فیصد کے لگ بھگ رہے گی جس کی وجہ سے موسم میں نمی زیادہ رہے گی۔

7 جولائی کو ابر آلود رہے گا آسمان

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جولائی کو آسمان عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ 8 سے 10 جولائی کے درمیان بارش یا طوفانی بارش کا بھی امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ 11 جولائی کو بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ موسم خوشگوار رہے گا لیکن نمی برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو کھلی جگہوں پر آسمانی بجلی گرنے کے دوران محتاط رہنے، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور گاڑی چلاتے ہوئے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

پانی جمع ہونے سے ٹریفک ط جام

حالانکہ، بارش سے ایک طرف لوگوں کو گرمی اور نمی سے راحت ملے گی تو دوسری جانب پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

15 minutes ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

2 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

2 hours ago