سیاست

PM Modi Argentina Visit: ارجنٹینا پہنچے پی ایم مودی، 57 سال بعد ہندوستانی پی ایم کا دورہ، برکس کانفرنس میں کریں گے شرکت

وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر ارجنٹینا (PM Modi Argentina Visit) پہنچ چکے ہیں۔ اس دوران وزیراعظم مودی ارجنٹینا کے اہم رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ مینٹگ کریں گے۔ ارجنٹینا کے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام وزیراعظم مودی کا ایزیزا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

57 سال میں پہلی بار دوطرفہ بات چیت

گزشتہ 57 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے، جب بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ بطور وزیراعظم یہ مودی کا دوسرا دورہ ارجنٹینا ہے۔ اس سے قبل وہ 2018 میں  G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ارجنٹینا گئے تھے۔

دارالحکومت میں شاندار استقبال

ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایزیزا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا گیا، اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

1968 میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی پہلی بار ارجنٹینا گئی تھیں۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ بات چیت ہوئی تھی۔ 2018 میں مودی G-20 اجلاس کے لیے گئے تھے، لیکن اس بار وہ ارجنٹینا کے صدر میلئی سے براہِ راست ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق:

اگلے 3 سے 4 سالوں میں بڑھا کر 8 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے: “بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان 5 ارب ڈالر سے زیادہ کا باہمی تجارت ہے، اور اسے اگلے 3 سے 4 سالوں میں بڑھا کر 8 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔” واضح رہے کہ 2022 میں دونوں ممالک نے معدنی وسائل میں تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے تھے۔

برکس کانفرنس میں کریں گے شرکت

وزیراعظم مودی پانچ ممالک کے غیر ملکی دورے پر ہیں۔ اس سے قبل وہ گھانا اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کا دورہ کر چکے ہیں۔ وہ دو دن ارجنٹینا میں قیام کریں گے، جس کے بعد وہ برازیل روانہ ہوں گے، جہاں 17ویں برکس سربراہی اجلاس کا انعقاد ہوگا، جس میں مودی بھی شریک ہوں گے۔ اس کے بعد وہ نمیبیا کا دورہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

1 minute ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

27 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

39 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago