قومی

Turkish Airlines: نیپال سے پرواز کرنے والی ترکش ایئرلائن کے طیارے کے دائیں انجن میں لگی آگ، کولکاتا میں ہنگامی لینڈنگ

کاٹھمنڈو (نیپال): بدھ کی دوپہر ترکش ایئرلائنز کے ایک مسافر طیارے کے دائیں انجن میں اڑان کے فوراً بعد آگ لگ گئی، جس کے باعث کاٹھمنڈو کے تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ یہ طیارہ کاٹھمنڈو سے استنبول جا رہا تھا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق، ٹیک آف کے صرف چار منٹ بعد دائیں انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

انجن بند کر کے طیارے کو فضا میں روکے رکھا گیا

تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جنرل منیجر ٹیکناتھ سیتولا نے بتایا کہ ’’ترکش ایئرلائن کی پرواز نمبر THY-727 نے دوپہر 1:28 بجے مقامی وقت کے مطابق اڑان بھری تھی، اور صرف چار منٹ بعد دائیں انجن میں آگ لگ گئی۔ پائلٹس نے فوری طور پر طیارے کو کاٹھمنڈو کے مغرب کی جانب موڑا، دائیں انجن کو بند کیا اور تقریباً 10 منٹ تک طیارے کو فضا میں روکے رکھا۔‘‘

236 افراد سوار، سب محفوظ

حکام کے مطابق ایئر بس A330-303 سیریز کے اس وائڈ باڈی طیارے میں 225 مسافر سوار تھے، جبکہ 11 افراد پر مشتمل عملہ بھی موجود تھا، اس طرح کل 236 افراد طیارے میں سوار تھے۔ تمام مسافر اور عملے کے افراد محفوظ ہیں۔

کولکاتا میں ایمرجنسی لینڈنگ

واقعے کے فوراً بعد کاٹھمنڈو ایئرپورٹ کو تقریباً 15 منٹ کے لیے بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں طیارے کو کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں فل ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ کولکاتا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق ’’کپتان نے کولکاتا ایئر ٹریفک کنٹرول کو دائیں انجن میں ممکنہ آگ کی اطلاع دی تھی۔ طیارہ 2:49 بجے دوپہر کولکاتا ایئرپورٹ پر بحفاظت اترا، جس میں 236 افراد سوار تھے۔‘‘ طیارہ اس وقت کولکاتا ایئرپورٹ پر موجود ہے اور تکنیکی جانچ جاری ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ مکمل معائنہ کے بعد ہی اگلی کارروائی طے کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Truck Runs over Students in Pune: پونے میں کالج کے باہر تیز رفتار ٹرک نے طلبہ کو کچلا، تین کی موت، دو شدید زخمی

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو…

55 minutes ago

Central Cabinet Approval: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی 4288 کروڑ روپے کی لاگت سے کامراجار بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کو منظوری

اس منصوبے کا مقصد چنئی۔اینور کے صنعتی اور اقتصادی خطے کے علاوہ جنوبی ہندوستان کے…

1 hour ago

’’ہمیں گمراہ نہ کریں‘‘، مسافرخانہ معاملے میں ہائی کورٹ کی درخواست گزاروں کوپھٹکار، نماز پڑھنے کی مانگ رہے تھے اجازت

مسافر خانہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد…

2 hours ago