قومی

Sanjay Singh Arrest: ‘سنجے سنگھ کو مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے’، بی جے پی اور ای ڈی پر AAP کا سنگین الزام

Sanjay Singh Arrest: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کیے جانے کے بعد، عام آدمی پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ای ڈی پر انہیں مارنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ AAP ایم ایل اے دلیپ پانڈے نے بدھ (11 اکتوبر) کو دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ الزام لگایا۔

انہوں نے کہا، “کل (10 اکتوبر) سنجے سنگھ کی عدالت میں پیشی کے بعد جو سچائی سامنے آئی اس نے مودی اور بی جے پی کی سیاست کو بے نقاب کر دیا ہے۔ واضح ہو گیا کہ ای ڈی بی جے پی کے کہنے پر سنجے سنگھ کو مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہیں جواب دینا چاہیے کہ کیا ایسی کوئی سازش رچی جا رہی ہے کہ سنجے سنگھ کو قتل کر دیا جائے۔

’نامعلوم مقامات پر لے جانے کی کوشش کی گئی‘

اے اے پی لیڈر نے مزید کہا، “ای ڈی کی حراست میں دو بار ایسا ہوا کہ سنجے سنگھ کو نامعلوم جگہوں پر لے جانے کی کوشش کی گئی۔ جب سنجے سنگھ نے پوچھا کہ انہیں کہاں لے جایا جا رہا ہے اور کیا عدالت کو اس کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے یا نہیں، تو انہیں بتایا گیا کہ یہ اوپر سے کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Article on Parliament 20 (P20)-By Lok Sabha Speaker Om Birla: جی -20کی بے مثال کامیابی کے بعد پارلیمنٹ20 کا انعقاد ہندوستان کے لئے قابل فخر لمحہ

دلیپ پانڈے کا بی جے پی سے سوال

دلیپ پانڈے نے سوال کیا، ”ای ڈی کے اوپر کون بیٹھا ہے، کون ایسے احکامات دے رہا ہے؟ بی جے پی اور ای ڈی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ جب بی جے پی عآپ کے ممبران اسمبلی اور ایم ایل ایز کو نہیں خرید سکی، جیل بھیج کر بھی ان کے حوصلے نہیں توڑ سکی، تو اب انہیں مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں اے اے پی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو منگل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Election 2025 : عا م آدمی پارٹی  نے 40 اسٹار کمپینرز کی فہرست کی جاری، جانئے کن لیڈروں کو ملی ذمہ داری؟

پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کا نام عام…

8 minutes ago

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-20 اور سیکٹر-39 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…

12 hours ago

Donald Trump to take oath: ٹرمپ کی حلف برداری کی جگہ اچانک تبدیل،تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل،جانئے کیوں لیا گیا یہ فیصلہ

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…

12 hours ago

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

13 hours ago