بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: فلسطین-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حماس کے ذریعہ اسرائیل پرحملہ کئے جانے کے بعد سے اسرائیل مسلسل فلسطین پرحملے کر رہا ہے اوراس کے حملے میں بچے، خواتین اوربزرگ بڑی تعداد میں ہلاک ہو رہے ہیں۔ پوری دنیا اس جنگ کو روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔ حالانکہ اس وقت اسرائیل پراس کا اثر نہیں ہو رہا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے کے لئے بضد ہے۔ اس درمیان پاکستان کے سلامی بلے بازمحمد رضوان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فلسطینی عوام سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔
آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ونڈے میچ میں محمد رضوان نے شاندار134 ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی تھی، جس نے پاکستانی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد رضوان نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا، ”یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اوربہنوں کے لئے تھا۔ جیت میں تعاون دے کرخوشی ہوئی۔ اسے آسان بنانے کا کریڈٹ پوری ٹیم اور خاص طور پرعبداللہ شفیق اورحسن علی کو جاتا ہے۔ حیرت انگیزمہمان نوازی اورتعاون کے لئے حیدرآباد کے لوگوں کا بے حد مشکور ہوں۔ “
پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ملی جیت
پاکستان نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کبھی نہیں ہاری ہے۔ حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں بھی پاکستان نے یہ ریکارڈ برقراررکھا۔ رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے محمد رضوان اورعبداللہ شفیق نے سنچری اننگ کھیلی، جس کی وجہ سے پاکستان نے ورلڈ کپ میں سب سے بڑے ہدف (345/4) کا تعاقب کیا۔ محمد رضوان نے 9 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 134 رن (ناٹ آؤٹ) جبکہ محمد شفیق نے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 113 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 9 وکٹوں پر 344 رن بنائے۔ کسل مینڈس اورسدیرا سمارا وکرما نے ٹیم کی جانب سے سنچریاں اسکورکیں۔ تاہم ان کی سنچری ٹیم کو فتح دلا نہ سکی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم شروع میں ہی رفتارمیں آگئی۔ ٹیم نے پہلا وکٹ چوتھے اوورمیں امام الحق (12) اوردوسرا وکٹ 8ویں اوورمیں کپتان بابراعظم (10) کی صورت میں گرا۔ ایک بڑے ہدف کا تعاقب کرنے والا پاکستان 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد میچ میں بہت پیچھے رہ گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…