قومی

Trump hints at trade deal with India: امریکہ اور بھارت کے درمیان ’بہت بڑا‘ تجارتی معاہدہ ہونے والا ہے، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو بھارت کے ساتھ ایک ‘بہت بڑے’ تجارتی معاہدے کا اشارہ دیاہے، جو واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان جاری مذاکرات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ یہ بیان وائٹ ہاؤس میں ’بگ بیوٹیفل ایونٹ‘ کے دوران سامنے آیا، جہاں ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم بھارت کے ساتھ شاید ایک بہت بڑا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، جس سے بھارت کے بازار کھلیں گے۔انہوں نے حال ہی میں چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ہر ایک کے ساتھ معاہدے نہیں کریں گے، لیکن ہم بڑے معاہدوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مذاکرات 9 جولائی کو ختم ہونے والی امریکی ٹیرف معطلی کی ڈیڈ لائن سے پہلے تیز کر دیے گئے ہیں، جب بھارت پر 26 فیصد اضافی ٹیرف عائد ہو سکتے ہیں۔ بھارتی وفد کی قیادت چیف نیگوسی ایٹر راجیش اگروال کر رہے ہیں، جبکہ امریکی ٹیم کی سربراہی یو ایس ٹریڈ ریپریزنٹیٹو کے حکام کر رہے ہیں۔ مذاکرات کا مقصد دوطرفہ تجارت کو موجودہ 190 بلین ڈالر سے بڑھا کر 2030 تک 500 بلین ڈالر تک لے جانا ہے، جس میں ڈیجیٹل تجارت، ٹیرف، مارکیٹ تک رسائی، فارماسیوٹیکلز، الیکٹرانکس، زراعت اور دفاعی سپلائی چین جیسے شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

وہیں مرکزی  وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدرٹرمپ نے فروری 2025 میں ملاقات کے دوران ’منصفانہ اور متوازن‘ معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے بھی امید ظاہر کی کہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ تاہم، بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واضح کیا کہ ’جب تک سب کچھ طے نہیں ہوتا، کچھ بھی طے نہیں۔یہ معاہدہ بھارت کے لیے عالمی تجارت میں اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر چین کے ساتھ امریکی معاہدے کے بعد، جس میں نایاب معدنیات کی سپلائی شامل ہے۔ بھارت کی جانب سے بعض شعبوں میں ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی خبریں ہیں، لیکن زراعت جیسے حساس شعبوں میں رعایت دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

1 hour ago

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

2 hours ago