قومی

Advocate Z K Faizan Remembers Martyr Journalist Maulvi Baqir: بھارت ایکسپریس کے پلیٹ فارم سے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے ملک کے پہلے شہید صحافی کو پیش کیا خراج عقیدت، کہا-مولوی محمد باقر نے ملک کے لیے اپنا سب کچھ نثار کر دیا

بھارت ایکسپریس اردوکی جانب دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منگل (16 ستمبر) کی شام اردوکے ممتازصحافی مولوی محمد باقر کی یاد میں ایک شاندارتقریب ’بزمِ صحافت‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سابق وزیرخارجہ اورانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے صدرسلمان خورشید، راجیہ سبھا کے سابق رکن اورسینئرصحافی شاہد صدیقی، قومی اقلیتی تعلیمی ادارہ کمیشن (این سی ایم ای آئی) کے قائم مقام چیئرمین پروفیسر(ڈاکٹر) شاہد اختر، جامعہ ہمدرد کے رجسٹرارکرنل طاہرمصطفیٰ، سینئربی جے پی لیڈراوررکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال سمیت کئی بڑی شخصیت شامل ہوئیں۔ اس موقع پرسپریم کورٹ کے سینئروکیل زیڈ کے فیضان نے بھی مولوی محمد باقرکرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

زیڈ کے فیضان نے کہا کہ ’’مولوی باقر ہم آج ملک کے پہلے شہید صحافی کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں، لیکن اصل بات یہ ہے کہ وہ بنیادی طور پر مجاہدِ آزادی ہیں۔ انھوں نے دلی اردوکالج میں پڑھایا اوربعد ازاں تحصیلداربھی بنے۔ ان کے پاس سب کچھ موجود تھا، وہ ایک آرام دہ زندگی گزار سکتے تھے، لیکن انھوں نے سب کچھ چھوڑنے کے بعد اپنا اخبار نکالا اورمستقل انھوں نے انگریزوں کی مخالفت میں مضامین شائع کیے اوران کے اخبارنے جنگ آزادی میں جواہم کردارادا کیا، اس سے کسی کو انکارنہیں ہوسکتا۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’انھوں نے اپنی جان دے کربھی ظالم کی حمایت نہیں کی اوراپنا آرام، اپنا عہدہ اوراپنا سب کچھ لٹا کرانھوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان تک نثارکردی۔ مولوی محمد باقرنے آزادی کی جوچنگاری پیدا کی، آخرکاراس چنگاری نے انگریزوں کو 1947 میں ملک چھوڑنے پرمجبورکردیا۔ آج ضرورت ہے کہ ہم لوگوں تک مولوی محمد باقرکے نام اوران کی خدمات سے متعلق معلومات پہنچائیں۔‘‘ زیڈ کے فیضان نے اس پروگرام کے انعقاد کے لیے بھارت ایکسپریس اردو اور بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے ایڈیٹران چیف اورسی ایم ڈی اپیندررائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ جب تک اپیندررائے جیسی شخصیت جب تک موجود ہے تب تک اردوکوکوئی مٹا نہیں سکتا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

نئی دہلی :سی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے شہریوں سے ترنگا لے کر…

9 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 hours ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

10 hours ago