ممبئی: انڈیا کے مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے جمعرات کو اڈانی گروپ اور اس کے چیئرمین گوتم اڈانی کو امریکی شارٹ سیلر ہنڈنبرگ ریسرچ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات سے بری کر دیا۔ ہنڈنبرگ نے الزام لگایا تھا کہ اڈانی گروپ نے تین کمپنیوں کے ذریعے فنڈز کا غیر قانونی لین دین کیا اور اسے متعلقہ فریقوں کے سودوں کو چھپانے کے لیے استعمال کیا۔ سیبی نے اپنے دو الگ الگ احکامات میں کہا کہ اس وقت یہ سودے ’’متعلقہ فریقوں کے لین دین‘‘ کے دائرے میں نہیں آتے تھے، کیونکہ اس کی تعریف میں توسیع بعد میں 2021 کی ترمیم کے ذریعے کی گئی تھی۔
تحقیقات کے بعد الزامات بے بنیاد ثابت
تحقیقات کے بعد سیبی نے واضح کیا کہ اڈانی گروپ یا اس کی کمپنیوں کی جانب سے نہ تو اندرونی تجارت ہوئی، نہ ہی عوامی شیئر ہولڈنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی۔ ریگولیٹر نے کہا کہ شوکاز نوٹس میں درج الزامات ثابت نہیں ہوئے اور نہ ہی سیبی ایکٹ کی خلاف ورزی سامنے آئی۔ سیبی نے اس نتیجے پر بھی پہنچا کہ نہ تو حصص کے حصول یا کنٹرول کے سلسلے میں کوئی ایسی خلاف ورزی ہوئی جو سرمایہ کاروں کو گمراہ کرتی اور نہ ہی کوئی ناجائز منافع خوری یا غیر منصفانہ تجارتی طریقہ اپنایا گیا۔ سیبی نے یہ بھی واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے بھی پٹیشنرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریگولیٹری ترامیم کا طریقہ کار بالکل قانونی ہے اور اس میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی۔ مزید یہ کہ سیبی نے کہا کہ سیبی ایکٹ کی دفعہ 12A یا فراڈ اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی ممانعت سے متعلق ضوابط (PFUTP) کی بھی کوئی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی۔ تحقیقات کے مطابق نہ تو کوئی دھوکہ دہی ہوئی، نہ فنڈز کا غلط استعمال، اور تمام رقم سود کے ساتھ واپس کی گئی۔
سپریم کورٹ کی کمیٹی اور تحقیقات کے نتائج
یہ کلین چٹ تقریباً دو سال کی جانچ پڑتال اور مباحثوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ماہرین کی کمیٹی نے بھی یہی نتیجہ اخذ کیا تھا کہ اڈانی گروپ کے خلاف کوئی واضح شواہد موجود نہیں ہیں۔ کمیٹی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اڈانی گروپ کی جانب سے لیے گئے قرضے سود کے ساتھ واپس کر دیے گئے، اس لیے نہ تو کوئی فنڈ ہڑپ کیا گیا اور نہ ہی کوئی دھوکہ دہی یا غیر منصفانہ تجارتی عمل سامنے آیا۔
ہنڈنبرگ نے جنوری 2023 میں لگائے تھے الزام
یاد رہے کہ جنوری 2023 میں ہنڈنبرگ ریسرچ نے دعویٰ کیا تھا کہ اڈانی گروپ نے Adicorp Enterprises، Milestone Tradelinks اور Rehvar Infrastructure کے ذریعے پیسوں کا لین دین کر کے سرمایہ کاروں کو گمراہ کیا۔ لیکن سیبی کی تفصیلی تحقیقات کے بعد یہ تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے اور اڈانی گروپ کے خلاف تمام کارروائیاں ختم کر دی گئیں۔ ہنڈنبرگ نے جنوری 2023 میں اپنی رپورٹ شائع کر کے اڈانی گروپ پر مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات لگائے تھے جس کے بعد کمپنی کے شیئرز میں بھاری گراوٹ آئی تھی۔ لیکن سیبی کی تحقیقات کے بعد یہ الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے اور تمام کارروائیاں ختم کر دی گئیں۔ سیبی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اڈانی گروپ یا اس کے افراد پر کسی قسم کی ذمہ داری عائد نہیں کی جاتی اور نہ ہی کوئی جرمانہ لگایا جاتا ہے۔
گوتم اڈانی کا موقف
اڈانی گروپ نے ابتدا ہی سے ہنڈنبرگ کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔ اڈانی انٹرپرائزز کی سالانہ جنرل میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا تھا کہ ’’ہمیں ایک غیر ملکی شارٹ سیلر کی بے بنیاد سازشوں کا سامنا ہے، جس نے ہماری دہائیوں کی محنت کو نشانہ بنایا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…