قومی

Col. Tahir Mustafa Pays Homage to Baqir: ’’ملک کے سچے لعل تھے مولوی محمد باقر، جنھوں نے ہنستے ہنستے ملک کے لیے قربان کر دی اپنی جان‘‘، کرنل طاہر مصطفیٰ نے بھارت ایکسپریس اردو کے پلیٹ فارم سے پیش کیا ملک کے پہلےشہید صحافی کو خراج

بھارت ایکسپریس اردو کی جانب دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منگل (16 ستمبر) کی شام اردو کے ممتاز صحافی مولوی محمد باقر کی یاد میں ایک شاندار تقریب ’بزمِ صحافت‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سابق وزیر خارجہ اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سلمان خورشید، راجیہ سبھا کے سابق رکن اور سینئر صحافی شاہد صدیقی، قومی اقلیتی تعلیمی ادارہ کمیشن (این سی ایم ای آئی) کے قائم مقام چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر، جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر مصطفیٰ، سینئر بی جے پی لیڈر اور ایم پی جگدمبیکا پال سمیت کئی بڑی شخصیت شامل ہوئیں۔ اس موقع پر کرنل طاہر مصطفیٰ نے مولوی محمد باقر کر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کرنل طاہر مصطفیٰ نے کہا کہ ’’میں بھارت ایکسپریس اردو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے آج خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جس شخصیت کا انتخاب کیا ہے، وہ پہلے صحافی تھے جو ملک کے لیے شہید ہوئے۔ جن حالات میں مولوی محمد باقر نے اپنی خدمات پیش کیں ان کا بیان کرنے سے الفاظ قاصر ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مولوی یا مولانا جس کے نام کے ساتھ لگا ہو وہ علم کی روشنی سے منور ہوتا ہے اور ایسے لوگ اپنے وطن کے لیے اپنی جان ہنستے ہوئے نثار کر دیتے ہیں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’فوجی یا جنگجو صرف وہ نہیں ہوتا جو وردی پہنتا ہو اور ملک کے لیے ہتھیار اٹھا کر لڑتا ہو، بلکہ مولوی محمد باقر جیسے صحافی بھی اپنے ملک کے ایسے سچے لعل ہیں جنھوں نے بغیر کوئی وردی پہنے اور کوئی ہتھیار اٹھائے ملک کے لیے لڑتے ہیں۔ میں مولوی محمد باقر کی خدمات اور ان کی بہادری کو سلام کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے اس تقریب کے لیے بھارت ایکسپریس اردو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ درخواست بھی کہ اس طرح کی تقاریب لگاتار منعقد کی جانی چاہئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

52 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago