قومی

US-India Trade Talks: امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ہو رہی ہے مثبت پیش رفت: پیوش گوئل

مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات مثبت پیش رفت دکھا رہے ہیں۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان ’’مضبوط اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری‘‘ کو ان مذاکرات کی بنیاد قرار دیا۔ یہ بات انھوں نے ابو ظہبی میں بھارت-متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پر قائم اعلیٰ سطحی مشترکہ ٹاسک فورس کے 13ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گوئل نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں امریکی اسسٹنٹ یو ایس ٹی آر (USTR) کے ساتھ ہونے والی بات چیت انتہائی مثبت رہی اور درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

پیوش گوئل نے کہا کہ ’’دو روز قبل امریکہ کے اسسٹنٹ یو ایس ٹی آر کے ساتھ مذاکرات ہوئے، جو نتیجہ خیز رہے۔ امریکہ کے ساتھ ہمارا رشتہ دو دوست ممالک کے درمیان ایک مضبوط، جامع اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ بھارت اور امریکہ نے مارچ 2025 میں دو طرفہ تجارتی معاہدے (Bilateral Trade Agreement – BTA) پر مذاکرات کا آغاز کیا تھا، جس کا پہلا مرحلہ اکتوبر-نومبر 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ دریں اثنا منگل کے روز امریکی نمائندہ برائے تجارت برینڈن لنچ نے بھارتی وزارت تجارت کے اسپیشل سیکریٹری راجیش اگروال سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارتی مذاکرات کے آئندہ مراحل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے مذاکرات میں تیزی لانے اور باہمی مفاد پر مبنی معاہدہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

وزارت تجارت کے مطابق 16 ستمبر کو امریکی وفد نے بھارت کا دورہ کیا، جس کی قیادت برنڈن لنچ نے کی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، خاص طور پر مجوزہ معاہدے پر مفصل بات چیت ہوئی، جس میں مذاکرات کو مثبت، دور اندیش اور تعمیری قرار دیا گیا۔ ماضی میں بھارت اور امریکہ کے درمیان پانچ مراحل میں مذاکرات ہو چکے ہیں، تاہم اگست 2025 میں طے شدہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔ جولائی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات کا اعلان کیا اور چند دن بعد مزید 25 فیصد اضافہ کر دیا، جس کے بعد محصولات کی مجموعی شرح 50 فیصد ہو گئی۔ ان اقدامات کی وجہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات بتائی گئی۔ دوسری جانب بھارت کو امریکی مطالبات پر تحفظات ہیں، خاص طور پر زرعی اور ڈیری سیکٹرز کو کھولنے کے حوالے سے، کیوں کہ یہ شعبے ملک کی بڑی آبادی کے روزگار سے جڑے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

11 minutes ago

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

48 minutes ago

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

11 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

12 hours ago