قومی

Gen Z will save Constitution: راہل گاندھی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر لگائے سنگین الزام، کہا-’’جنریشن زی کرے گی آئین کی حفاظت، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کی جنریشن زی (Gen Z) آئین کو بچائے گی، جمہوریت کا تحفظ کرے گی اور ووٹ چوری کو روکے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’ملک کے نوجوان، ملک کے طلبہ، ملک کی جنریشن زی آئین بچائے گی، جمہوریت کا تحفظ کرے گی اور ووٹ چوری روکے گی۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جے ہند!‘‘

نوجوان ہی جمہوریت کے محافظ ہیں: راہل گاندھی

الانڈ میں 6 ہزار ووٹ حذف کرنے کی کوشش کا الزام

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک کے الانڈ اسمبلی حلقے میں 6,018 ووٹرز کے نام فہرست سے حذف کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک بوتھ لیول افسر نے پایا کہ اس کے چچا کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہے۔

چیف الیکشن کمشنر پر سنگین الزام

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ’’ووٹ چوروں کو تحفظ دینے‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا: ’’میرے پاس 10 فیصد ثبوت ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر ووٹ چوری کرنے والوں کو بچا رہے ہیں۔ ایک منظم سافٹ ویئر کے ذریعے اصلی ووٹروں کے نام حذف کرکے فرضی ووٹ شامل کیے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب الیکشن کمیشن کے اندر سے مدد مل رہی ہے تاکہ اس مبینہ دھاندلی کو بے نقاب کیا جا سکے۔

الیکشن کمیشن کا ردعمل

راہل گاندھی کے الزامات پر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بیان جاری کرتے ہوئے انہیں ’’بے بنیاد اور غلط‘‘ قرار دیا۔ کمیشن نے کہا کہ کسی بھی ووٹر کا نام آن لائن حذف نہیں کیا جا سکتا۔ کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر نے وضاحت دی کہ دسمبر 2022 میں 6,018 درخواستیں آن لائن موصول ہوئیں۔ جانچ پڑتال کے بعد صرف 24 درخواستیں درست پائی گئیں جبکہ 5,994 مسترد کر دی گئیں۔ بیان کے مطابق 2023 میں ہی اس معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور ووٹر لسٹ سے غلط نام حذف نہیں کیے گئے۔

راہل گاندھی کا احتجاج جاری

راہل گاندھی نے کہا کہ اس مبینہ دھاندلی کی تفتیش پچھلے دو سال سے رکی ہوئی ہے کیونکہ الیکشن کمیشن سی آئی ڈی کے خطوط کا جواب نہیں دے رہا۔ ان کے مطابق یہ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ’’ووٹ چوروں‘‘ کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

48 minutes ago

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

1 hour ago

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

12 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

12 hours ago