ملک کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دہلی اور اس كے اطراف میں پیر کو درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا۔ دن کے وقت تیز دھوپ کی وجہ سے لوگوں كو اپنے گھروں سے نكلنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ وہیں رات کے وقت بھی گرمی اپنے پورے شباب پر تھی۔ اس قدر شدید گرمی ہو رہی ہے کہ رات کے وقت بھی لوگوں کو گرم ہواؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم اس شدید گرمی کے درمیان محکمہ موسمیات نے ایک راحت کی خبر دی ہے۔ جلد ہی اس چلچلاتی گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے، کیونکہ آج سے موسم بدلنے کا امکان ہے۔ محكمہ موسمیات كی پیش گوئی كے ماطابق شمالی ہند سمیت دہلی-این سی آر میں تین دن تک بارش ہونے والی ہے۔ 24 مئی کو ہلکی بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 26 مئی تک بارش کے ساتھ 40 سے 50 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا بھی چلنے کی امید ہے۔
تیز بارش اور ژالہ باری سے راحت ملے گی
آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ مغربی ہمالیہ کے علاقے میں متحرک ایک مغربی خلل (ویسٹرن ڈسٹربنس) بدھ سے شروع ہونے والے شمال مغربی میدانی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں لائے گا، جس کی وجہ سے جمعرات تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس تک آجائے گا۔ اس مہینے کی شروعات میں، محکمہ موسمیات نے مئی میں شمال مغربی ہند میں معمول سے کم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اور کم ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی۔
ویسٹرن ڈسٹربنس پنجاب اور ہریانہ کو متاثر کرے گا
پنجاب اور ہریانہ بھی شدید گرمی کی زد میں ہیں اور کئی مقامات پر درجہ حرارت 44 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگلے دو دنوں میں ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے پنجاب، ہریانہ، راجستھان، اتراکھنڈ اور چنڈی گڑھ میں بارش ہو سکتی ہے۔ شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، لیکن مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے وقتاً فوقتاً راحت ملتی رہتی ہے۔
کب شروع ہوتی ہے ہیٹ ویو ؟
ہیٹ ویو اس وقت شروع ہوتی ہے جب کسی اسٹیشن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میدانی علاقوں میں کم از کم 40 ڈگری سیلسیس، ساحلی علاقوں میں کم از کم 37 ڈگری سیلسیس اور پہاڑی علاقوں میں کم از کم 30 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جاتا ہے اور معمول سے ہٹ جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…