قومی

Inderlok Controversy: وزیر اعظم مودی بتائیں، مصلیوں کو لات مارنے والے کا تعلق کس پریوار سے ہے ؟ اسد الدین اویسی کا سوال

دہلی کے اندرلوک علاقے میں سڑک کے کنارے نمازادا کرنے مصلیوں کے سے ایک پولیس اہلکار کی جانب سے توہین آمیز سلوک کا معاملہ منظر عام آیا تھا۔ نمازیوں کو لات مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایسا کرنے والے سب انسپکٹر کو چاروں طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اس واقعہ کو لے کر بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر سوال اٹھایا ہے۔

اویسی نے کہا کہ دہلی میں جمعہ کی نماز کے دوران وردی میں ملبوس ایک پولیس افسر نے مسلمانوں کو پیچھے سے لات ماری اور سجدے کی حالت میں دوسرے مسلمانوں (نمازوں) کو دھکیل دیا، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ مسلمانوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے، ان کے خلاف نفرت پیدا کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بتائیں کہ ہندوستان کے مسلمان کس پریوار سے تعلق رکھتے ہیں؟ اویسی نے یہ بات ان دنوں ‘مودی کا پریوار’ مہم کے حوالے سے کہی۔

اس واقعہ نے سب کو چونکا دیا: اویسی

اسد الدین اویسی نے کہا، ‘دہلی کے اندرلوک علاقے میں کل جمعہ کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔ لوگ سڑک  کے کنارے پر نماز اداکرہے تھے، دنیا نے دیکھا کہ ایک پولیس والا کس طرح سجدے کی حالت میں ایک مصلی کو  لات مار رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کس طرح نفرت پیدا کی گئی ہے۔ پولیس کے اندر بھی مسلمانوں سے نفرت کیسی ہے؟ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔

’17 کروڑ مسلمانوں کی توہین کیوں ہو رہی ہے؟’

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا، ‘اس واقعہ نے ظاہر کیا ہے کہ اس ملک میں مسلمانوں کو کتنی عزت مل رہی ہے۔ دہلی کے امن و امان کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر ہے۔ اس لیے میں وزیر اعظم مودی سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جس نمازی کو لات ماری گئی وہ کس پریوار سے تعلق رکھتا ہے۔ آخر ہندوستان کے 17 کروڑ مسلمانوں کی توہین کیوں ہو رہی ہے؟ یہ سب دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ خدا کی رحمت سے حالات جلد بدل جائیں گے۔

سب انسپکٹر معطل

اندرلوک میٹرو اسٹیشن کے قریب نماز کے دوران نمازیوں کو لات مارنے والے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ) ایم کے مینا نے کہا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس چوکی کے انچارج کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ضروری تادیبی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

25 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

25 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago