رانچی: فلم اداکارہ امیشا پٹیل کے چیک باؤنس کیس کا معاملہ ہفتہ کے روز قومی لوک عدالت میں حل کیا گیا۔ امیشا پٹیل نے بقایا رقم ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور باہمی معاہدے کی بنیاد پر درخواست گزار اجے سنگھ کو دو کروڑ پچھتر لاکھ روپے کی پیشکش کی جسے اجے سنگھ نے قبول کر لیا۔ اس کے بعد امیشا پٹیل کی جانب سے اجے سنگھ کو مختلف تاریخوں کے پانچ چیک دو کروڑ پچھتر لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے دیے گئے۔
دگ وجے ناتھ شکلا کی عدالت میں ہوئی سماعت
رانچی سول کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس دگ وجے ناتھ شکلا کی عدالت اس کیس کی سماعت کر رہی تھی۔ اجے سنگھ کی طرف سے ایڈوکیٹ سمیتا پاٹھک پیش ہوئے۔
6 سال پرانا ہے معاملہ
معلوم ہو ہے کہ امیشا پٹیل کے خلاف چیک باؤنس کا معاملہ چل رہا تھا۔ یہ معاملہ 2017 کا ہے۔ الزامات کے مطابق اجے سنگھ نے فلم دیسی میجک بنانے کے نام پر امیشا پٹیل کے اکاؤنٹ میں ڈھائی کروڑ روپے منتقل کیے تھے۔ اجے کمار سنگھ لولی ورلڈ انٹرٹینمنٹ کے مالک ہیں۔ فلم نہ بنانے اور پیسے واپس نہ ملنے پر اجے کمار سنگھ نے امیشا پٹیل کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں امیشا پٹیل نے 17 جون 2023 کو رانچی سول کورٹ میں خودسپردگی کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…