قومی

TMC alleges attempt to implement NRC through SIR: ’’ایس آئی آر کے ذریعے این آر سی نافذ کرنے کی کوشش…‘‘، ٹی ایم سی کا الزام

نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اور ترنمول کانگریس کی لیڈر ڈاکٹر ششی پانجا نے پیر کے روز ووٹر فہرست کے اسپیشن انٹینسیو ریویژن (SIR) پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’سیاسی طور پر محرک اقدام اور این آر سی کو پچھلے دروازے سے نافذ کرنے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) پر غلط معلومات پھیلانے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

جھوٹ پھیلا رہی ہے بی جے پی: ششی پانجا

پانجا نے آئی اے این ایس سے گفتگو میں کہا، ’’بی جے پی جھوٹ پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ترنمول نے کبھی نہیں کہا کہ مردہ ووٹروں کے نام فہرست میں رہنے چاہئیں۔ اس کے پیچھے کیا خاص وجہ ہے، ہمیں نہیں معلوم۔ اس غیر ضروری جلدبازی کی وجہ سے ہم ایس آئی آر کے خلاف ہیں۔ ہم سوال الیکشن کمیشن سے کرتے ہیں، مگر جواب بی جے پی دیتی ہے۔ اگر 2024 کی ووٹر لسٹ درست تھی تو اب تبدیلی کیوں؟ ایس آئی آر کچھ اور نہیں بلکہ این آر سی کے لیے پچھلے دروازے سے داخلہ ہے۔‘‘

ایس آئی آر تین مہینوں میں کرنے کی جلدی کیوں؟

وزیر نے مزید کہا، ’’ہم نے ایس آئی آر کی مخالفت اس لیے کی کہ ہم یہ سوال اٹھا رہے تھے کہ اسے اتنی جلدی کیوں نافذ کیا جا رہا ہے، نہ کہ مناسب وقت اور تیاری کے ساتھ۔ ایس آئی آر کو تین مہینوں کے اندر مکمل کرنے کی اتنی جلدی کیوں؟ یہ حال ہی میں بہار میں کیا گیا تھا۔ فرض کریں کہ بعد میں وہ اس میں تبدیلی کرتے ہیں تو وقت کی حد کا کیا ہوگا؟ ہم نے یہ سوال الیکشن کمیشن سے کیا، لیکن بی جے پی نے اس پر ردعمل کیوں دیا۔‘‘

2024 کے لوک سبھا انتخابات پر پانجا کی دلیل

پانجا نے دلیل دی کہ اگر 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران استعمال کی گئی ووٹر فہرست بنگال سمیت پورے بھارت میں درست اور قابلِ اعتماد مانی گئی تھی، تو اتنی جلدی نئے ترمیم کی کوئی منطق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ہم نے الیکشن کمیشن سے سیدھا سوال پوچھا کہ اگر 2024 کے انتخابات کے لیے استعمال ہونے والی ووٹر لسٹ درست تھی، تو 2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اسی لسٹ کا استعمال کیوں نہیں کیا جا سکتا؟‘‘

اس دوران، مغربی بنگال کے چیف الیکشن آفیسر (CEO) کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ایس آئی آر کے نوٹیفکیشن کے فوراً بعد دو سطحی انتخابی انتظامی نظام نافذ کیا جائے گا۔

ایک ایڈیشنل سی ای او سطح کا افسر ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ روزانہ کی پیشرفت کا جائزہ لے گا، جبکہ ایک جوائنٹ سی ای او سطح کا افسر اضلاع میں عمل کی نگرانی کے لیے الیکٹورل رجسٹریشن افسروں (EROs) کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر کا مقصد ووٹر لسٹ کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

World Rabies Day: عالمی یوم ریبیز، کتا کاٹ لے تو یہ غلطیاں ہرگز نہ کریں، فوراً اٹھائیں یہ قدم، ورنہ جا سکتی ہے جان

ضلع اسپتال کی اینٹی ریبیز ویکسین او پی ڈی کے انچارج ڈاکٹر موہت بنسل نے…

4 minutes ago

Waterspout Tomado: کبھی پانی کا بگولا دیکھا ہے؟ بہار میں نظر آیا امریکہ، کینیڈا والا حیران کن نظارہ، ویڈیو وائرل

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر میں ایک انتہائی نایاب…

5 minutes ago

Indian Languages ​​in the Digital World: ڈیجیٹل دنیا میں ہندوستانی زبانوں کے امکانات اور چیلنجز پر دو روزہ قومی سیمینار کا اختتام

سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…

2 hours ago